• Apr 16 2025 - 15:36
  • 3
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرھنگ ج ا ایران حیدرآباد میں صدر اردو لٹریری اسوسییشن انٹرنیشنل حیدرآباد سندھ شاخ ھمراہ دختر کی آمد 

خانہ فرھنگ ج ا ایران حیدرآباد میں صدر اردو لٹریری اسوسییشن انٹرنیشنل حیدرآباد سندھ شاخ ھمراہ دختر کی آمد 

سیدہ کنیز فاطمہ کی ڈائریکٹر خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران حیدرآباد جناب رضا پارسا اور انکی اہلیہ سے ملاقات ہوئی جس میں انھونے اپنی اردو ادبی ایسوسیشن کی فعالیت سے آگاھی دی اور کہا کہ یہ ایسوسیشن نیشنل اور انٹرنیشنل اردو ادب ، مشاعرہ ، کتب کی رونمائی و کتب کے انتشارات کے ساتھ دیگر ثقافتی تقریبات میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ، اس کے بعد ڈائریکٹر رضا پارسا نے بھی خانه فرهنگ جمھوری اسلامی ایران حیدرآباد کی تمام فعالیت سے آگاھ کیا اور ھم آھنگی کے بعد مستقبل میں فارسی ادبیات اور اردو ادبیات پر باھمی اشتراک کے ساتھ پروگرام انعقاد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔۔ آخر میں صدر اردو لٹریری ایسوسیشن انٹرنیشنل سندھ حیدرآباد سیدہ کنیز فاطمہ شکریہ کلمات کے ساتھ خداحافظی کی ،یہ ایک نہایت خوشگوار اور بامعنی نشست تھی جس میں پاکستان اور ایران کی دیرینہ دوستی، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی روابط کی خوشبو صاف محسوس کی جا سکتی تھی رضا پارسا نہ صرف ایک ثقافتی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ وہ ان اقدار کو بھی فروغ دے رہے ہیں جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔ ان کی قیادت میں خانہ فرہنگ حیدرآباد میں قابلِ تحسین کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ چاہے وہ ثقافتی تقریبات ہوں علمی تبادلے ہوں ہر پہلو میں ان کی بصیرت اور محبت نظر آتی ہے ان سے ملاقات میں اندازہ ہوا کہ وہ پاکستان سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں

اس ملاقات کو حسین اور یادگار بنانے میں تہہ دل سے مشکور وممنون ہوں دونوں کی سلامتی کے لیے انگنت دعائیں مولا مزید کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کریں آمین ثم آمین

حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: