• Jun 14 2023 - 15:35
  • 155
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

ہفتہ وار ''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ ''...

ہفتہ وار « ایک دن فارسی زبان کے ساتھ» میں آج پیش خدمت ہے:

" فارسی درست لکھنا سیکھیں"

اگر ہم دفتری خطوط، قانونی لیٹر، رپورٹس، امتحان کے سوالات اورعام طوپرپر مضامین پر تفصیلی نظر ڈالیں، تو مختلف پہلوں میں درجنوں غلطیاں دیکھ سکتے ہیں ۔

یہاں جس غلطی کو سب سے زیادہ مشاہدہ کیا ہے وہ ہے۔

1۔ علامت مفعول کا غلط استعمال (را)

2۔ کسی دلیل اورتوجیح کے بغیر فعل کو حذب کرنا

3۔ وضاحتی فقروں کا ضرورت سے زیادہ اورغلط استعمال

4۔ فعل مجہول کا زیادہ سے زیادہ استعمال

5۔ تحریر میں طوالت

6۔پرانے اورقدیمی الفاظ کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا

7۔ غیرفارسی گرائمر کا فارسی میں استعمال

یاد رہے کہ زبان کا سب سے اہم کام لوگوں کے درمیان رابطہ پیدا کرنا ہے اور یہ پیغام رسانی سادہ، مختصر، روانی اور کسی ابہام کے بغیر ہونی چاہیے۔

افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ جب قلم اٹھاتے ہیں تو سادہ اورعام فہم الفاظ استعمال کرنے کے بجائے مشکل، فرسودہ، طویل اورناقابل فہم الفاظ استعمال کرتے ہیں اس تحریر میں ان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

1۔ علامت مفعول (را) کو درست اورمناسب جگہ پر لکھاجائے تاکہ اس کا درست معنی و مفہوم پہنچایا جاسکے۔ (را) کی جگہ مفعول کے بعد ہے مثال کے طورپر « ابتکار شما» مفعول ہے اوراس کے بعد جو بھی آتا ہے وہ وابستہ مفعول شمار ہوتا ہے پس مفعول کی علامت (را) کو ابتکار شماکے بعد لکھا جائے ۔

2۔ حذف فعل: دلیل اورقرینہ کے بغیر فعل کو حذف کرنا غلطی ہے، اگر حذف کیاجائے تو کم ازکم کوئی قرینہ یا دلیل لازمی ہے مثال کے طور ایک دوسرے سے مربوط دویا تین جملے ہو جس کے آخر میں فعل لکھا جائے اوراس سے پہلے جتنے بھی فعل آتے ہیں ان کو لکھنے کی ضرورت نہیں مثال کے طورپر: « بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال» اسی طرح مدرک را تحویل و رسید بگیرید۔مدارک را تحویل بدھید و رسید بگیرید۔

3۔ فعل وصفی یا وجہ وصفی وہی بناوٹ ہے جو صفت مفعولی کی طرح ہے کہ فعل کی طرح نظر آتا ہے وصفی فعل استعمال کرنے کی چند شرائط ہیں ۔بہ خانہ رفتہ، غذا خوردم (درست) جبکہ بہ خانہ فرفتم و غذا خوردم (غلط ہے) اگر فعل، ماضی نقلی، ماضی التزامی یا ماضی بعید ہو تو وہ فعل جس کے بارے میں بات ہورہی ہے وہ بھی پہلے والے فعل کی طرح ہوگا اورجو حذف ہواہے وہ کسی دلیل کی وجہ سے ہوا ہے ۔

مثال کے طورپر: اوکتاب را باز کردہ و خواندہ باشد (دونوں فعل ماضی التزامی) فعل مجہول کے طریقہ کار انگریزی سے فارسی میں ترجمہ کرنے والوں کی غلطی کے باعث ہے کیونکہ انہوں نے انگریزی میں جو فعل مجہول استعمال ہوتا ہے اسی کو فارسی میں رائج دیا ہے۔

مثال کے طورپر: قانون اساسی توسط نمائندگان مجلس خبرگان تنظیم و تصویب شدہ است (غلط)،

قانون اساسی را نمائندگان مجلس خبرگان تنظیم و تصویب کردہ‌ اند (درست)

لمبی تحریر بھی غلطی شمار ہوتی ہے، طویل عبارت اورترکیب کے بجائے سادہ اورعام فہم کوتاہ الفاظ کا استعمال کیاجانا چاہئے ۔

فعل مرکب کا درست استعمال: (را) کا دو مرکب فعلوں کے درمیان میں استعمال غلط ہے ۔مثال کے طورپر " من گول سخنان تو را نمی‌ خورم" میں اس طرح لکھا جائے تو بہتر ہے " من ازسخنان تو گول نمی‌ خورم"

کسی دوسری زبان کے قوائد کو کسی اورزبان پرمسلط نہ کریں: فارسی الفاظ یا غیر عربی الفاظ پر تنوین لگانا جیسے: زباناً، لفظاً اورگاھاً وغیرہ

عربی کی علامت جمع کو فارسی الفاظ پر مسلط کرنا  جیسے، پیشنھادات، گرایشات، بازرسین وغیرہ

فارسی الفاظ سے جمع مسکر بنانا جیسے اکراد، الوار

جمع الجمع بنانا جیسے امور، امورات، اسلحہ ھا، اولادھا

عربی میں جو مصدر جعلی کی علامت ہے وہ فارسی الفاظ کے ساتھ لگانا جیسے خوبیت، دوئیت

صفت کا جمع بنانا جس طرح عربی میں ہوتا ہے جیسے آئمہ معصومین، علماء افاضل

عربی زبان کی پیروی کرتے ہوئے الفاظ مونث کا استعمال: جیسے محترمہ، نامہ ھای واردہ، زن شاعرہ وغیرہ ۔

(جاری ہے (

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: