• Jul 28 2022 - 15:47
  • 189
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

پیش خدمت ہے ہفتہ وار ''ایران شناسی''(Iranology)

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اردبیل میں واقع خوبصورت اورسحر انگیز'' فندقلو ''جنگل کے بارے میں دلچسپ معلومات

اس ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اردبیل میں واقع خوبصورت اورسحر انگیز « فندقلو» جنگل کے بارے میں دلچسپ معلومات اوروہاں تک جانے کیلئے درکار رہنمائی ۔
فندقلو جنگل کہا ہے اوروہاں کیسے جائیں؟
فندغلو جنگل کا بیشتر حصہ صوبہ اردبیل میں اور ایک چھوٹا سا حصہ صوبہ گیلان میں واقع ہے، دراصل فندغلوجنگل صوبہ اردبیل کے نیمن شہر سے ۱۰ کلومیٹر جنوب ہونے کی وجہ سے آپ اس شہر سے آسانی سے اس جنگل کا سفر کر سکتے ہیں۔یہ خوبصورت جنگل تقریبا ۱۶ ہیکٹر کے رقبے پر مشتمل اور مشہور وادی حیران کے قریب ہے اور یہ سارعین کے مشہور سیاحتی مقامات میں حساب ہوتا ہے۔
اس خوبصورت جنگل تک رسائی کے مختلف راستے موجود ہیں جن میں سے سب سے بہترراستہ اردبیل سے آستارا تک کی تین طرفہ روڈ ہے اس طرح نیمن شہر تک پہنچنے سے پہلے، آپ کو جنگل میں داخل ہونے کے لیے سائن بورڈ نظر آئے گا اورآپ وہاں سے آسانی کے ساتھ جنگل میں داخل ہوسکتے ہیں۔
اس جنگل تک پہنچنے کا دوسرا اچھا راستہ گلدہ گائوں سے گزرنے والی، تہران، اردبیل روڈ ہے۔
٭اردبیل کے فندقلو جنگل میں سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات٭
فندقلو جنگل بہت منفرد اور متنوع فطرت پر مشتمل ہے جو آپ کو خاص نظارے اور تجربات فراہم کرتا ہے۔ فندقلو کا ایک چوتھائی حصہ جنگل جبکہ باقی چراگاہوں پر مشتمل ہے۔
یہ جنگل مختلف پودوں کی انواع سے لبریزہے جیسے ہیزلنٹ کے درخت، لوکاٹ، جنگلی سیب، رسبری وغیرہ اور مختلف جانوروں کی انواع میں ہرن، اوٹر، بھیڑیا، لومڑی، خرگوش اوردیگر شامل ہیں۔
جیسے کہ پہلے بھی بتایا اس جنگل کا بیشتر حصہ اردبیل میں جبکہ چھوٹا سا حصہ صوبہ گیلان میں واقع ہے اس لئے یہاں ہم ملک کے مغربی حصے کے سرد اورخشک جبکہ شمالی حصے کے گرم اور مرطوب موسم سے ایک ساتھ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سال کے اکثر اوقات اس جنگل کی حدود میں دھند اور بادلوں کا اکثر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اوریہ فندقلو جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ کی اصل وجہ بھی ہے۔
٭اردبیل میں کیمومائل پھول کا سالانہ تہوار٭
فندقلو جنگل کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک اس کا کیمومائل پھولوں کا وسیع میدان ہے۔
یہ میلہ ہر سال ۲۴ اور ۲۵ خرداد (ورلڈ فلاور اینڈ پلانٹ ڈے) کو منایا جاتا ہے۔
ضروری نہیں ہے کہ آپ لازماًمیلے کے دوران اس جنگل کا سفرکریں، آپ مئی کے آغاز سے جولائی کے آخر تک کسی بھی وقت اس خوبصورت میدان کا سفر کر سکتے ہیں اور کیمومائل کے پھولوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ البتہ آپ کیمومائل پھول کے میلے کے دوران پرکشش مقامات کی سیر کے ساتھ روایتی موسیقی، دستکاری اور زرعی نمائش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، یہ مقام فوٹو گرافی کے لیے بے نظیر جگہ ہے۔
٭فندقلو جنگل کی پیدل سیر٭
اس جنگل کی سیاحتی کشش میں سے ایک پیدل سیر ہے ۔
آپ کوہ پیماء اور پیدل سفر کرنے والے مختلف گروپ کا حصہ بن کر ان جنگلات اور چراگاہوں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے مختلف راستے ہیں جن کا انتخاب آپ اپنے ذوق کے لحاظ سے کر سکتے ہیں۔پیدل سفر اور کوہ پیمائی کیلئے آپ کے پاس ضروری سامان کاہونا ضروری ہے۔
٭گھاس پراسکیئنگ! ٭
اس جنگل کے گھاس کے میدان اسکیئنگ کے لیے بہت موزوں جگہ ہیں۔ ہر سال ان چراگاہوں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور کھلاڑی تربیت کے لیے وہاں آتے ہیں۔
مشہ سوئی کا گرم چشمہ
یہ گرم پانی کا چشمہ صوبہ گیلان میں موجود ہے اوریہ فندقلو جنگل سے۸ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اوریقینا۸ کلومیٹر کا سفر کوئی آسان کام نہیں!
جنگل میں قیا م کے لیے آپ وہاں گروپ کی شکل میں اوروہاں کیمپ لگا سکتے ہیں، جنگل کے اندر بھی قیام کرسکتے ہیں۔
اس جنگل کا سفر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ٹورآپریٹر کی خدمات حاصل کریں اوروہاں کا سفر کریںاس طرح آپ کو مختلف مسائل جیسے ضروری سامان، رہائش، راستہ وغیرہ کے بارے میں سوچنے اورپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تمام ذمہ داری سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کی ہوگی، آپ نے صرف سفری سہولیات کی فراہمی کے عوض ادائیگی کرنی ہے۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: