• Apr 5 2023 - 12:04
  • 251
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ '' ھفتہ وار

ہفتہ وار « ایک دن فارسی زبان کے ساتھ» میں آج پیش خدمت ہے:

فارسی زبان سیکھنے کے ۸ اہم پوائنٹس

1۔الفاظ: فارسی زبان میں الفاظ کی ایک مخصوص اور منطقی ساخت ہوتی ہے اور اسے سیکھ کر آپ آسانی سے نئے الفاظ کو سمجھ اورنئے الفاظ بنا سکتے ہیں۔ اس شرین زبان میں دوسری زبانوں ک جیسے عربی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں کے الفاظ شامل ہیں، جس سے غیر ملکیوں کے لیے فارسی سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

2۔گرامر: فارسی گرامرفاعل، مفعول اور فعل کی شکل میں ہے اس میں مرکب الفاظ بھی ہوں گے جنہیں سیکھنے کے لیے آپ کوزیادہ سے زیادہ مشق کرنے کی ضرورت ہے۔فارسی گرامر میں سابقے اور لاحقے ہیں، کچھ لاحقے فعل کے ضمیر ہیں، اور ان کو سیکھنا اور پہچاننا زبان سیکھنے والوں کے لیے قدرے مشکل ہوسکتی ہے مگر ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے مشق اورمحنت سے یہ مسئلہ آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

3۔بولنا اور سننا: فارسی زبان ایک صوتیاتی زبان ہے اور سادہ اور واضح ہے۔ عام طور پر فارسی زبان کی صوت اور آوازیں مشکل اور پیچیدہ نہیں ہیں، خاص طور پر انگریزی بولنے والوں کے لیے۔

4۔لکھنا اور پڑھنا: فارسی زبان میں حروف تہجی کے ۳۲ حروف ہیں اور اس کی تحریر دائیں سے بائیں ہوتی ہے۔ چونکہ فارسی تحریر میں عام طور پر حرکت نہیں ہوتی ہے اس لیے اسے پڑھنا فارسی زبان سیکھنے کے ابتدائی مراحل میں مشکل ہوسکتا ہے تاہم، لکھنے اورپڑھنے کی زیادہ سے زیادہ مشق کرنے سے مسئلہ باآسانی حل ہوسکتا ہے۔

5۔فارسی زبان میںکلمات اور الفاظ کی ساخت: فارسی زبان میں الفاظ کو کلمات کے مشتق کے طور پر یا لاحقہ اور سابقہ جوڑ کر بنایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر لفظ « دانش» کے ساتھ لاحقہ « مند» اور « گاہ» کو استعمال کرکے دو الفاظ « دانش مند» (سائنسدان) اور « دانش گاہ» (یونیورسٹی) بنائے جاتے ہیںاسی طرح « رنگین کمان» (قوس و قزح) رنگین اورکمان کا مجموعہ ہے۔

6۔فارسی زبان دنیا کے ۲۹ ممالک میں بولی جاتی ہے ہے: واضح رہے کہ فارسی زبان نہ صرف ایران بلکہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی سرکاری زبان ہے۔ اس کے علاوہ، ازبکستان میں بھی یہ زبان بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

7۔فارسی زبان یونانی زبان کے بعد دوسری کلاسیکی زبان ہے: فارسی زبان دنیا کی قدیم‌ ترین زبانوں میں سے ایک ہے، جو کئی سالوں میں ترقی کر کے آج کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

8۔فارسی زبان میں ضمیروں کی جنس نہیں ہوتی: فارسی زبان ان چند زبانوں میں سے ایک ہے جن میں ضمیروں کی جنس نہیں ہوتی، اس کے علاوہ، دوسری لاطینی زبانوں اور عربی زبان کے برعکس اگر جنس پر زور دیا جائے تو فارسی زبان مرد کی بجائے عورت کو ترجیح دیتی ہے۔ مثال کے طور « Husband and wife» کی جگہ پر فارسی میں « زن و شوہر» کہتے ہیںاسی طرح « brother and sister» کی جگہ فارسی میں خواہر وبرادر اور « man ane woman» کی جگہ پر زن و مرد لکھا اورپڑھا جاتا ہے۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: