• Jul 12 2024 - 15:32
  • 30
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

یوم پیدائش محمد بن موسیٰ خوارزمی

22 تیرماہ، 12 جولائی

  یوم پیدائش محمد بن موسیٰ خوارزمی

بابائے الجبرا

مسلمان سائنسدانوں نے جہاں علوم کی مختلف شاخوں میں اپنا لوہا منوایا، وہیں ان علوم کے پھیلاؤ میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔ ان علوم میں ریاضی سرفہرست ہے۔

الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق علم ریاضی کو مسلمانوں نے وہ ترقی عطا کی، جو اس سے پہلے نہیں تھی۔

ریاضی کے قاعدے بنانے اور اسے ترقی دینے میں مشہور مسلم سائنسدان محمد ابن موسیٰ الخوارزمی کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے، وہ فیثاغورث کے زمانے سے ریاضی کے سب سے بڑے عالم مانے جاتے ہیں۔

الخوارزمی نے علم الجبرا کی بنیاد رکھی۔ ان کی وضع کردہ گنتی آج تک مشرق و مغرب میں رائج ہے۔

الخوارزمی کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ریاضی میں ایسا علم ایجاد کیا جس کا پہلے کوئی وجود نہیں تھا۔ الخوارزمی کو علم الجبرا کا بانی اور کمپیوٹر کا باپ کہا جاتا ہے، آج کمپیوٹر پروگرامنگ میں انہی کے ایجاد کردہ الگورتھم استعمال ہوتے ہیں۔

علم الجبرا کے بانی الخوارزمی کون تھے؟

وہ بغداد میں سنہ ۷۸۰ سے لے کر ۸۵۴ تک مقیم رہے۔

الخوارزمی وہ پہلا انسان ہے جس نے حروف کی بجائے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے الجبرا کے بارے میں لکھا۔

ان کا شمار ان بڑے سائنسدانوں میں ہوتا ہے جنہیں ریاضی اور فلکیات پر دسترس حاصل تھی۔

الجبرا‘ عربی زبان کا لفظ ہے جو محمد بن موسی الخوارزمی کی کتاب ’ الجبر والمقابلہسے لیا گیا ہے۔

یہ ریاضی کی ایک شاخ ہے جس میں نامعلوم یا معلوم اعداد کی جگہ علامتوں کا استعمال کر کے انہیں حل کیا جاتا ہے۔ الجبرا کے کلیوں کے ذریعے مساوات تلاش کی جاتی ہیں۔

علم ریاضی کے لیے نمایاں کارنامے

الخوارزمی کئی علوم میں مہارت رکھتے تھے لیکن علم ریاضی سے انہیں خاص شغف تھا۔ انہوں نے علم ریاضی میں ایسے قاعدے متعارف کروائے جو ریاضی کے علم میں نیا اضافہ تھے۔

الخوارزمی نے علم حساب اور الجبرا کو الگ کیا اس سے قبل یہ دونوں ایک تصور کیے جاتے تھے۔

انہوں نے لفظ ’ الجبرا‘ ایجاد کیا، جو اس علم کا نام پڑ گیا، جسے بعد میں مختلف مغربی تہذیبوں نے اپنایا۔

الخوارزمی نے سب سے پہلے الجبرا کو منطقی اور سائنسی زبان میں سمجھایا اور اس کے جدید کلیے وضع کیے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: