• Apr 1 2022 - 13:01
  • 260
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

جشن نوروز پاکستان میں کس طرح منائی جاتی ہے؟

جشن نوروز پاکستان کے مختلف علاقوں میں پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

جشن نوروز پاکستان کے مختلف علاقوں میں پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

نوروز‘ فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کی لغوی معنی ’ نیا دن‘ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس تہوار کو قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

دنیا میں مجموعی طور پر اس تہوار کو ۳۰ کروڑ افراد کسی نہ کسی طرح مناتے ہیں جس میں ایران، افغانستان، تاجیکستان اور آذرباییجان قومی سطح پر مناتے ہیں۔ پاکستان سمیت عراق ترکی، ازبکستان، ترکمنستان، قرقیزستان اور قزا‍ قستان کے عوام بھی اسے کسی نہ کسی طرح مناتے ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقے گیلگیت بلتستان  کے عوام جشن نوروز  کو بہت زور و شور کے ساتھ مناتے ہیں۔

 

پاکستان کے مختلف شہروں خاص طور سے ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور پاراچنار میں جشن نوروز عوامی سطح پر انتہائی عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں۔ یہ تہوار جسےنہایت جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

عید نوروز کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان  کے لوگ اپنے گھروں کوچراغاں کرتے ہیں، تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی   کے ساتھ سجاتے ہیں۔

شب نوروز اہل تشیع کے گھروں میں درود و سلام کی محافل منعقد ہوتی  ہیں جن میں ملک کے معروف نعت و منبقت خواں مدح  محمد و آل محمد (ع) کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں عید نوروزکے موقع پر مخصوص قسم کے کلوچے بنائے جاتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔

بہار کی آمد پر پاکستان کے دیگر علاقوں میں خاص طور پر پنجاب میں بسنت کے عنوان سے روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے لوگ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، اور اسکو ایک جشن یا تہوار قرار دیتے ہیں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: