• May 26 2023 - 14:40
  • 92
  • مطالعہ کی مدت : 5 minute(s)

''ایران شناسی IRANOLOGY'

ہفتہ وار « ایران شناسی IRANOLOGY» میں پیش خدمت ہے ایران میں کیمپنگ کے موزوں مقامات:

کیمپنگ کے لیے ایران میں بہترین مقامات: فطرت کے عاشقوں کے لئے بہترین معلومات!

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی خودشناسی مضبوط ہو، ذہنی اور نفسیاتی سکون حاصل کریں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سستے سفر کا حصول چاہتے ہیں تو معلومات پر مبنی اس اہم تحریر کو ضروری پڑھیں اوراپنے سفری پروگرام میں کیمپنگ کے لئے ان مقامات کا انتخاب ضرور کریں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتارہے ہیں۔

٭کیمپنگ کے لیے ایران میں بہترین مقامات

1۔دالخانی رامسر کاقدیم اور صاف جنگل

تین صوبے جو بحیرہ کیسپین سے متصل ہیں، کی ہر جگہ خصوبصورت ہے اور ساحل کے متوازی چلنے والی مرکزی سڑک سے متصل مقامات پر جہاں بھی جائیں گے آپ کوجنت کاگماں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کیمپنگ کے لیے صحیح جگہ کا انتخاب آسان کام نہیں ہے اس مقصد کے لئے اس مقام کے بارے میں وافر معلومات ہونا ضروری ہے ۔

  سہولیات، خوبصورتی، پرسکون، مرکزی سڑک اور دیگر پرکشش مقامات سے قربت اورقدرتی اورپرکشش مناظر سے معمور ہونے کے باعث ہم دالخانی رامسر جنگل کو کیمپنگ کے لیے ایران کے بہترین مقامات سے ایک کے طورپرپیش کرتے ہیں۔

اگر آپ رامسر سے تکابن کی طرف سفرکریں گے تو سات کلومیٹر کے بعد دائیں مڑناپڑے گا جہاں آپ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایک ایسے جنگل میں پہنچ جائیں گے جس کا ایران میں کوئی نظیرنہیں ہے۔

یہ جنگل اگرچہ قدیم ہے لیکن یہاں کی خوبصورتی اورصفائی اپنی مثال آپ ہے۔ ٹھنڈا موسم، بادل سے قربت، کوہ پیمائی کے امکانات، قدرتی سیاحت، منفرد مناظر، لکڑی کی جھونپڑی، میجران ڈیم اور

  رامسر و تکابن کے قریبی اورخوبصورت دیہات نے اس اس جنگل کو کیمپنگ کے لیے سب سے زیادہ موزوں قراردیاہے۔

یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ اس جنگل میں دن کے وقت کوئی خطرہ نہیں ہوتا (جب تک کہ آپ بغیر سامان کے جنگل میں نہ جائیں اور گم نہ ہو جائیں) لیکن رات کے وقت بہت سے کیڑے مکوڑے ہواپنے بلوں سے نکل آتے ہیں بسااوقات گیدڑ بھی پہنچ جاتے ہیں۔

کیڑے مکوڑوں سے مقابلے کا انتظام ایک مناسب خیمے کے ساتھ کیا جاسکتاہے اسی طرح گیڈرسے محفوظ رہنے کے لئے خیمے کے سامنے چھوٹی سی آگ لگائی جائے تاہم اگر آپ کیمپنگ کے کے دوران پیش آنے والے خطرات اور چیلنج کوکم سے کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ جنگل میں آسانی سے کیبن کرائے پر لے سکتے ہیں۔

2۔کیمپنگ کیلئے موزوں، چار موسموں کا میزبان، دماوند

دماوند میں واقع « کوہ دماوند» جو کوہ پیمائوں کی منزل ہے کے علاوہ اس شہرکے ارد گرد کے میدانی علاقے  کیمپینگ کے لئے ایران کی بہترین مقامات میں سے ہیں۔

دماوند میں کیمپ لگانے کے لیے آپ عام طور پر آپ دو مقامات کا انتخاب کرسکتے ہیں، اگر آپ سرسبزو شاداب مناظر پر مشتمل مقامات کو پسند کرتے ہیں، تو آپ کوہ دماوند کے مغرب میں جا کر « لار نیشنل پارک» میں کیمپ لگائیں، اور اگر آپ کا مزاج آبشاروں اور غاروں سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے، تو جنگلک آبشار اور رود افشاں غار میں سے کسی ایک کو منتخب کرسکتے ہیں۔

ان کے علاوہ دمائوند میں ''دیو آسیاب چشمہ، کوہ دماوند کادامن، برف تنگہ لارآبشار، دشت مشا، سیاہ سنگ چشمہ، چشمہ اعلا، چشمہ تیزآب، دریائے تار، دریاچہ ہویر، روستای خسروان، غار بورنیک و آبشار گروباربھی ہیں جو نہ صرف کیمپینگ کیلئے موزروں ہیں بلکہ آپ وہاں سیرو تفریح کے غرض سے بھی جاسکتے ہیں۔

3۔گہرندی، نگین زاگرس یا آلپ ایران

کیمپنگ کے لیے ایران کے بہترین مقامات میں سے ایک مغرب میں واقع خوبصورت صوبہ لرستان کے دل میں واقع گہر ندی ہے جہاں اشترنکوہ نامی پہاڑی کی بلندیوں سے صاف نیلا پانی سرازیزہوتا ہے  اور وادی میں موجود چشموں سے مل ایک جھیل تشکیل دی ہے جو نہ صرف ٹرئواٹ، کچھوے اور آبی حیات کی میزبانی کرتی ہے بلکہ یہ ریچھ، چیتے، لومڑی، عقاب، جنگلی کبوتر، تیتر اور بہت سی دوسری انواع کی جنگلی حیات کا مسکن ہے اسی طرح یہ خوبصورت ندی مختلف انواع و اقسام کے درختوں کو پانی فراہم کرنے ذریعہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ گہرجھیل کے انتخاب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ جھیل کے اطراف میں سہولیات نہیں ہیں اگر مل بھی جائے تو قیمت زیادہ ہوگی۔

4۔دریائے سیروان

دریائے سیروان « اورمان» کے علاقے میں واقع ہے اور عراق کی سرحد تک جاتا ہے یہ علاقہ صاف پانی، منفرد جانوروں، پودوں اوردرختوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ کردستان کا ایک اہم اورمنفرد مقام ہے جیسے آپ اپنی زندگی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے منتخب کرسکتے ہیں۔

دریا کے کنارے کسی مناسب جگہ پر کیمپ لگا کر آپ گلہریوں کو دیکھ سکیں گے اسی طرح پانی کے اندر موجود پودوں کے نظارے سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

5۔درک چابہار بیچ؛ صحرا اور سمندر کا امتزاج

یہاں کیمپ لگانے کیلئے آپ کو چابہار سے دو سو کلومیٹر مغرب میں یا ایک سو بیس کلومیٹر کنارک جانا ہوگا جہاں سے آپ اپنے خیمے کی کھڑکی سے سمندر کے افق پر طلوع آفتاب کے نظارے اور غروب آفتاب کا منظر دیکھ سکیں گے، اسی طرح آپ اگر گرمیوں میں اس مقام پر جائیں گے تو تیراکی کے علاوہ کشتی رانی وغیرہ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

جیسا کہ پہلے بھی ذکرکیا ہے کہ دیرک چابہار ساحل ایران میں واحد جگہ ہے جو ایک ہی وقت میں صحرائی کیمپ اور ساحل سمندر کا ذائقہ پیش کرتا ہے اس لئے یہاں کیمپنگ کا ایک الگ ہی مزہ اورتجربہ ہوتا ہے ۔

 

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: