• Apr 7 2023 - 15:25
  • 129
  • مطالعہ کی مدت : 8 minute(s)

''ایران شناسی IRANOLOGY''

ہفتہ وار « ایران شناسی  IRANOLOGY» میں پیش خدمت ہے گذشتہ سے پیوستہ مازندران کے جنگل اورجنگلی پارکس کے بارے میں دلچسپ معلومات۔

٭نوشہر تنگدار جنگل، ایرانی ایمیزون

  نوشہر کے تنگ دار جنگل کو ایران کا ایمیزون کہا جاتا ہے۔ اس قدیم جنگل میں میں صرف آبشاروں اوربہتے ندی کے پانی اورانواع اقسام کے پرندوں کی آوازسنائی دی جاتی ہے۔ یہ گھنا جنگل، گرجنے والی اوررواں دواںندیوں کا گھر ہے جو اس جنگل کو چیرکرگزرتی ہے۔

اگر آپ اس کے پہلی گھاٹی تک پہنچنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو پانی میں تقریباً ۴۰۰ میٹر پیدل چلنا ہوگا۔

پانی کا بہا ئوپہلے تیز نہیں ہے تاہم آپ جب آگے بڑھیں گے تو جہاں پانی کے بہائو میں تیزی آجاتی ہے وہاں پانی کی سطح بڑھ کر آپ کے گھٹنوں کو چھونے لگتی ہے۔

گھاٹی کے کچھ حصوں میں پانی کی گہرائی زیادہ ہے، جو سیاح تیرنا نہیں جانتے ان کو گہرے حصوں کو عبور کرنے کے لیے لائف جیکٹ اور رسی کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔

« کشک سرا» گائوں کا یہ جنگل قدرتی مناظر کو دیکھنے اورساتھ ہی دریا نوردی کرنے کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔ دریا کے کچھ حصوں میں ٹوٹے ہوئے درختوں کے تنے موجودہیں دریا عبورکرنے کے لئے ان کے اوپر سے گزرنا ہوتاہے۔ دریا کے کنارے اس جنگل کی گہرائی میں جانا آپ کو ایمیزون میں قدم رکھنے کا احساس دلائے گا۔

٭لاجیم جنگل، مازندران کا قدیم‌ ترین جنگلات جنگل

سوادکوہ کے علاقے میںواقع لاجیم کا جنگل اپنی مرطوب آب و ہوا کی وجہ سے سرسبز اور متنوع پودوں کا مسکن ہے چونکہ یہ جنگل قدیم بربانی دورمیں موجود تھا اس لئے بہت سارے پرانے درخت اس جنگل میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

لاجیم جنگل سوادکوہ شہر میں اسی نام کے گائوں کے قریب اور پل سفیدسے ۳۰ کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔اگر آپ کبھی اس گائوں میں لاجیم کے جنگل کی سیاحت کے لئے جائیں تو جان لیں کہ اس کے آس پاس لاجیم ٹاورسمیت اور بھی بہت سے پرکشش مقامات ہیں۔

لاجیم شمال سے لاجیم جنگل، مشرق سے آچو کے جنگلات، جنوب سے اتو اور پیر نعیم کے جنگلات اور مغرب سے سوختہ سراسے جڑا ہوا ہے۔

چونکہ لاجیم کا جنگل پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے، اس لیے دوپہر کے وقت اس کے ارد گرد جنگلی جانور جیسے لومڑی دیکھے جا سکتے ہیں۔ لاجیم کا سکون آپ کو ایک انوکھی جنت کا احساس دلاتا ہے جہاں شہر ی زندگی کا کوئی شورشرابہ نہیں ہوتا۔

٭اومال جنگل، مازندران کی ہزار رنگ فطرت

اومال نکا شہر کے وسطی حصے میں مازندران کے جنگلات میں سے ایک ہے اور یہ « پی رجہ» گائوں میں واقع ہے۔امل جنگل کی ہزار رنگوں والی فطرت ہر دیکھنے والے کی آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے۔ جب آپ اس جنگل میں قدم رکھتے ہیں تو آپ کو صرف پرندوں اورہوا سے درختوں کے پتوں کے ہلنے کی آوازسنائی دیتی ہے۔

٭ تیلہ کلارجنگل

تیلہ کلاریا تیلہ کنار کا جنگل سلمان شہر میں واقع مازندران کے خوبصورت‌ ترین جنگلات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ موسم بہار میں تیلہ کلارسے گزرتے ہیں، تو آپ کوگھنے درختوںکے درمیان اور بوندا باندی کی نمی‌ میں گم ہونے کا حساس ہوتاہے۔

تیلہ کلار جنگل کے وسط سے گزرتی خوبصورت ندی نالوں کی موجودگی نے اس علاقے کی خوبصورتی کوکئی گنا اضافہ کردیا ہے البتہ دریا تک پہنچنے کا راستہ تھوڑا مشکل ہے اور آپ پرائیویٹ کار لے کر دریا کے کنارے نہیں جا سکتے۔ اگر آپ کبھی بھی اس جنگل کی سیر کا ارادہ کرتے ہیںتو قریبی داریوک جھیل ضرور دیکھیں اور دھند میں چھپے انوکھے مناظر سے لطف اندوز ہوں۔

٭ارفع دہ جنگل، مازندران کے قدیم جنگلوں میں سے ایک

مازندران صوبے کے علاقے سوادکوہ میں واقع ارفع دہ جنگل ان قدیم جنگلات میں سے ایک ہے جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے۔ یہاں کے آس پاس کی خوبصورت فطرت اتنی جاندار ہے کہ یہ ہمیں جنت میں ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ گھنی دھند اس جنگل کا ایک اہم اورقابل دید منظر ہے جو خوبصورت درختوں کے ساتھ ساتھ حرکت کرتی ہے۔

ارفع دہ کے جنگل میں دسیوںقسم کے جنگلی پودے اور پھل پائے جاتے ہیں۔ ارفع دہ کے جنگل کا سفر آپ کو جنگلی اورقدرتی مناظرکی خوبصورتی کی طرف لے جائے گا اور ایران کے شمال کے یادگار دوروں میں سے ایک بنادے گا۔

موسم بہار، گرمیوں اور خزاں میں ارفع دہ جنگل کے موسمی حالات جنگل کی سیر و سیاحت کے لئے موزوں ہیںجبکہ موسم سرما اس جنگل کی سیر کیلئے موزوں نہیں ہے اس کی وجہ اس علاقے میں شدید برف باری اور بارش اور انتہائی گھنی دھند کی موجودگی ہے آپ سیرکے دوران ارفع دہ میں جانوروں کو کھیلتے اور کھانا تلاش کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیںاس خوبصورت منظر کو محفوظ کرنے کے لئے آپ اپنا کیمرہ ساتھ لے آئیں۔اگر آپ کے پاس اضافی وقت ہے تو، اسپھبد خورشید غار اور ارفع دہ جنگل کے قریب واقع کمر پشت گائوں کا بھی ضروردورہ کریں۔

٭ راش سوادکوہ کے جنگلات

جب ہم سوادکوہ شہر سے فیروزکوہ روڈ پر پہنچ جاتے ہیں تو اپنے راستے میں ایک ایک گائو ں جس کا نام « سنگدہ» ہے میں پہنچ جاتے ہیں ۔ اس گائوں میں، آپ مازندران اور شمالی ایران کے خوبصورت جنگلات دیکھ سکتے ہیں۔ سوادکوہ کے ساحلی جنگلات اپنے اونچے درختوں کے وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں اور ہمیں شہر کی زندگی سے دور فطرت کے قلب میں پناہ لینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔

اس جنگل میں نایاب قسم کے بیچ کے درخت بھی اگتے ہیں۔ سوادکوہ کے جنگل کے درمیان سے گزرنے والے ندی نے اس جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جب آپ جنگل کے عین وسط اوردرمیان  میں پہنچتے ہیں تو پرندوں، ندی اور آس پاس کے آبشاروں سے گرنے والے پانی کی آواز سے لطف اندوز ہوجائیں گے۔یہاں موجود آبشاروں کا پانی اوپر کے چشموں سے فراہم کیا جاتا ہے اور جنگل کے درمیان سے گزرنے کے بعد آخر کار « دریائے تجن» میں جا گرتا ہے۔

  ٭اروست جنگل

اروسٹ جنگل چہار دنگہ کے علاقے میں « ساری» نام کے گائوں میں واقع ہے۔ یہ جنگل مختلف قسم کے پودوں کا گھر ہے اور آپ کو اس علاقے میں ہر قسم کے عام درخت نظر آئیں گے۔

ایرسٹ جنگل کا نام زیادہ‌ تر اس گائوں کے قریب واقع مشہور « باداب سورت» کے چشموں کی شہرت کے باعث غیر معروف ہے اورکم لوگ یہاں کی سیر کیلئے جاتے ہیں

٭بابو ل کنار فاریسٹ پارک

بابول کنار فاریسٹ پارک جس کا رقبہ ۷۶۰ ہیکٹر ہے، بابل شہر کے مشرقی درونکلائی گائوں کے جنگلاتی علاقے کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس پارک کے وسط میں ایک چھوٹا سا گائوں ہے جس کا نام « بزچفت» ہے اور اس میں ایک خوبصورت چشمہ بھی بہتا ہے۔

پچھلے کچھ سالوں سے یہ فاریسٹ پارک مازندران صوبے کے اہم تفریحی مقامات میں سے ایک بن گیا ہے اور موسم بہار اور گرمیوں میں بہت سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ جب آپ بابو ل کنا ر فاریسٹ پارک میں داخل ہوں گے تو آپ کو وسیع سہولیات جیسے پختہ روڈ، پویلین، چلڈرن پلے پارک، قدرتی پانی کے چشمے، سپر مارکیٹ اور بیت الخلا وغیرہ موجود ہیں۔

٭نمک آبرود فاریسٹ پارک؛ مازندران کے خوبصورت‌ ترین جنگلات میں سے ایک

ابرود نمک فاریسٹ پارک صوبہ مازندران میں ۲۰۰ ہیکٹر جنگلات پر مشتمل ہے۔ اس جنگی پارک میں کئی اقسام کے درخت اورپودے موجود ہیں، جن میں سے کچھ ۷۰۰ سال پرانی ہیں۔

نمک ابرود کو ملک کے خوبصورت‌ ترین فاریسٹ پارکوں میں شامل ہے اور یہ سارا سال ملک بھر سے سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔ نمک ابرود فاریسٹ پارک کا دورہ کیبل کاروں میں سواری کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

نمک ابرود کیبل کار آپ کو بحیرہ کیسپین کے مختلف نظاروں کے ساتھ اس خطے کی بلندیوں میں گھنے جنگلات کے مرکز تک بھی لے جاتی ہے۔ اس تفریح کا بہترین وقت مئی کے مہینے اور مارچ کے آخر میں ہوتا ہے۔ بصورت دیگر، آپ کو کیبل کار پر سوار ہونے کے لیے اپنی باری کے لیے لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑے گا۔

٭مرزا کوچوک خان جنگلی پارک

مرزا کوچک خان فاریسٹ پارک آمل تہران روڈ سے ۱۸کلومیٹردوری پر ۴۴۰ ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اوریہاں ان مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو سفر کے دوران اس پار کو دیکھنے کیلئے رک جاتے ہیں اسی طرح مضافات کے علاقوں سے بھی بڑی تعدا میں لوگ سیر وسیاحت کے لئے اس جنگل کا رخ کرتے ہیں، اس پارک کے مشرق سے گزرنے والے دریائے ہراز نے اس کے حسن کو چار چاند لگا دیا ہے۔

گھنا جنگل، جنگل کی سڑک، بے شمار آبشاریں، ٹھنڈے پانی کا چشمہ، پرانے درخت اور پھل مرزا کوچک خان جنگل پارک کے پرکشش مناظرمیں شامل ہیں اس کے علاوہ سیاحوں کیلئے پینے کے پانی، بیت الخلائ، باربی کیوکی جگہ، کرسی، میز اور بینچ، ریسٹورنٹ اور کافی شاپ اور خیمے لگانے کی جگہ موجود ہے۔

  ٭سی سنگان فاریسٹ پارک

سی سنگان فاریسٹ پارک ۱۳۴۴ ش ق میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد نایاب نسل کے درختوں، پودوں اور جانوروں کی انواع کے تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کیلئے محفوظ جگہ فراہم کرنا تھاجوں جوں یہاں درختوں، پودوں اورجنگی حیات کی تعدا د بڑھتی گئی اس جنگل کی شہرت میں بھی اضافہ ہوتا گیا اوریہ مشہورہوا۔یہ جنگلی پارک شمال سے بحیرہ کیسپین اور جنوب سے البرز پہاڑوں سے جڑا ہوا ہے اور اس کا رقبہ ۶۰۲ مربع کلومیٹر ہے۔

جیسے جیسے ہم سمندر کی طرف سے جنگل کی طرف بڑھتے ہیں، زمین کی اونچائی میں بھی اضافہ ہوتا ہیی سنگان فاریسٹ پارک مسافروں اور سیاحوں کی بہبود، آرام اور رہائش کی اچھی سہولیات فراہم کرتا ہے اس جنگل کا سفر مازندران صوبے میں پودوں کی مختلف انواع کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد موقع ہے۔

 

 

 

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: