• Jun 26 2022 - 15:27
  • 137
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

''روز قلم''

''روز قلم'' کی مناسبت سے صحافیوں کے ساتھ ایک دوستانہ نشست

, ۵جوالائی کو خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی میں « روز قلم» کی مناسبت سے صحافیوں کے ساتھ ایک دوستانہ نشست رکھی گئی جس میں کثیر تعداد میں جڑواں شہروں میں صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی آقائے فرامرز رحمان زاد نے کہا:

ایرانی کیلنڈر کے مطابق روزقلم۱۴ تیر کو منایا جاتا ہے۔اس دن کاتعلق ایران کی قدیم تاریخ سے وابستہ ہے۔ابو ریحان البیرونی نے اپنی کتاب آثار الباقیہ میں ۱۴ تیر کوروز تیر (عطارد) کا دن کہاہے۔ فارسی ادب و ثقافت میںتیر (عطارد) کا تعلق کاتب اورقلم سے وابستہ افراد سے ہے ۔بلاشبہ ایک دن قلم اور تحریر کے نام سے منانے سے اس کی قیمت ادا نہیںہوتی بہرحال یہ دن ایک علامت ہے۔

ماضی میں، لوگ بات چیت اورایک دوسرے سے ارتباط پیدا کرنے کے لیے پتھرپر لکھنے کے ساتھ کندہ کاری کے طریقے استعمال کرتے تھے۔

قرآن پاک میں اللہ تعالی نے قلم کو معجزہ قرار دیتے ہوئے اس کی قسم کھائی ہے۔القلم و ما یسطرون…   قسم ہے قلم کی اور اس کی جو اس سے لکھتے ہیں۔

ہم دیکھتے ہیں کہ ایران کی تاریخ اور اسلام دونوں میں قلم کو کتنی اہمیت دی گئی ہے۔قلم انسان کی دوسری زبان ہے اور انسان جو کچھ سوچتا ہے اسے قلم اور تحریر کے ذریعے دوسروں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔اور اگر یہ طریقہ کار موجود نہ ہوتا تو عظیم مفکرین اپنے آثار اور حالات دوسروں تک کیسے پہنچا سکتے تھے ۔سب سے اہم بات تحریر اورقلم کے بارے میں کہی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ مصنف کو شعور میں اضافہ اورانسان کی رشدو ہدایت کو مطمع نظر رکھنا چاہئے۔واضح رہے کہ ہر قسم کی تحریر انسان کے رشد و ارتقا کا سبب بنتی ہے اور اس کے برعکس انسان کے زوال کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ قلم اور تحریر خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے، اس لیے اس کا بہترین طریقے سے استعمال ہمارا فرض ہے۔

میں ایک بار پھر اس دن کی مناسبت سے قلم قبیلے سے تعلق رکھنے و الے معززین اورمیڈیا کے تمام معزز نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: