• May 31 2023 - 16:28
  • 140
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ ....

ہفتہ وار ''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ میں پیش خدمت ہے:

مترادف /متشابہ/متضاد

1۔مترادف: وہ کلمات جو مختلف الفاظ پر مشتمل ہیں تاہم معنی کے لحاظ سے یکساں ہیں، جیسے، غم و اندوہ

2۔متشابہ: یہ وہ الفاظ ہیں جومعنی کے لحاظ سے مختلف ہیں لیکن الفاظ کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں، جیسے خوار، خار

3۔متضاد: معانی کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مخالف ہیں جیسے، غم، شادی، دن، رات

جملہ میں ا سم کا کردار اوران کی اقسام

الف: جملہ میں استعمال ہونے والا فاعل ہو، یعنی کسی کام کے انجام پانے کو اس کے ساتھ نسبت دی جائے ۔جیسے علی آمد

ب: کسی کام کو قبول کرنے والا ہو، اس صورت میں فعل مجہول کے ساتھ ہوگا کہ جملہ معلوم میں مفعول تھا ۔جیسے حسن زدہ شدہ (علی حسن را زد)

ج: کسی صفت یا حالت کا حامل ہو جیسے احمد باادب است ۔

د: کسی صفت یا حالت کو قبول کرنے والا ہو جیسے مسعود بیمار شد۔

ہ: وجود اورہستی کو اس سے نسبت دی جائے یا اس سے سلب کیا جائے ۔جیسے این پول است، کتابی روی میز نبود۔یہاں فعل است اوربود فعل ربطی نہیں ہے بلکہ موجود ہونے کے معنی میں ہے ۔

متمم: جیسا کہ پہلے بھی اس بارے میں بات ہوئی ہے کہ متمم وہ اسم ہے جو حرف اضافہ کے بعد آتا ہے ۔

یہاں اس کا کردار غالباًمقید ہے: اتومبیل بہ سرعت گذشت، یہاں متمم قید ہے۔

صفت: وہ لفظ یا الفاظ کا گروہ جو اسم کے بارے میں توضیح دیتا ہے یا اسم کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت کو بیان کرتا ہے، مفہوم کے لحاظ سے صفت کی چھ اقسام ہیں:

1۔بیانی ۔۲۔اشارہ‌ ای3۔شمارشی4۔پرسشی5۔تعجبی6۔مبہم

(جاری ہے   )

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: