• Sep 6 2023 - 16:40
  • 86
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ہفتہ وار ''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ''.

ماضی نقلی: اس میں ماضی کے بارے میں بتایا جاتا ہے، جیسے پدرم خوابیدہ است (میرا والد سورہا ہے) دیدہ‌ ای (تم نے دیکھا ہے) شنیدہ‌ ای (تم نے سنا ہے) ۔

ماضی بعید: وہ فعل ے جو دورگزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کا کرنا یا ہونا بتائے ۔جیسے آمدہ بود (آیاتھا) ۔

ماضی التزامی: کسی کام کا ماضی میں شک و تردید یا امید اورخواہش کے ساتھ انجام پانا ظاہرکرے ۔جیسے امیدوارم خوابیدہ باشد۔مجھے امید ہے کہ وہ سوگیاہوگا۔

فعل مضارع اوراس کی قسمیں:

فعل مضارع: وہ فعل جس میں کسی کام کے موجودہ یا آنے والے زمانے میں کرنے یا ہونے کا مفہوم ہو فعل مضارع کہلاتا ہے۔

1۔ مضارع اخباری: کسی کام کو بصورت خبر یقین کے ساتھ انجام پانا بیان کرے، اوراس میں عموما « می» کا استعمال دیکھا جاتا ہے ۔جیسے، درابتدای پاییز ھنگامی کہ برگھا زرد می‌ شوند بادھای مھرگان ورزیدن آغاز می‌ کنند۔خزان کے ابتداء میں جب پتے زد ہونے لگتے ہیں تو خزان کی ٹھنڈی ہوا ئیں بھی چلنی شر وع ہوجاتی ہیں ۔

2۔ مضارع التزامی: حال ہی میں کسی کام یاحالت کے شک و تردیدیا خواہش کے ساتھ انجام پانے کے بارے میں بتایا جائے، جیسے، شاید بیایم (شایدمیں آجائوں) شاید بتوانم بیایم (شاید میں آسکوں)

3۔ فعل مستقبل (آئندہ) فعل مستقبل کسی ایسے عمل یا حالت کا اظہار کرتا ہے جو مستقبل میں ہونے والا ہو۔

( جاری ہے )

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: