• Aug 2 2023 - 14:21
  • 138
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ھفتہ وار''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ''...

اسم سادہ (بسیط) ایک ایسا کلمہ جس کا کوئی جز نہ ہو۔جیسے کتاب، گھر، پھول

اسم مرکب: دویا دو سے زیادہ کلمات پر مشتمل ہو جیسے کتابخانہ، کلاب، کارخانہ

مرکب اسماء درج ذیل شکلوں میں بنتے ہیں۔

  1۔ دو اسموں سے: جیسے گلاب، صاحبدل وغیرہ

2۔اسم اورصفت سے: جیسے دلتنگ، دلسرد

3۔ اسم و عدد سے: جیسے چھارپا، سی و سہ پل وغیرہ

4۔ از دوفعل: جیسے ھست و نیست، بود و نبود وغیرہ

5۔ دوصفات سے: جیسے نیک و بد، سرد وگرم وغیرہ

6۔ مضاف کے کسرے کو حذف کے ساتھ: جیسے پدرزن، مادر شوہروغیرہ

7۔ اسم اورقید کے ساتھ: جیسے ھمیشہ بہار، زیر زمین وغیرہ

8۔دو قید سے: جیسے چون و چرا، بوک و مگر

9۔ اسم اوراسم مفعول کے ساتھ: جیسے دلشکستہ، خمیدہ قد وغیرہ

10۔ دو مصادر سے: جیسے بردوباخت، رفت و آمد، تاخت و تاروغیرہ

11۔ اسم اورسابقہ کے ساتھ: جیسے ھمسر، ھمکلاس، درآمد، بازدید

12۔اسم اورلاحقہ کے ساتھ: جیسے باغبان، گلستان، جانور، دانشکدہ

اسم معرفہ: وہ اسم ہے جو سننے و الے کے لئے معلوم ہو

اسم نکرہ: وہ اسم جو سننے والے کے لئے ناواقف ہو ۔

اسم نکرہ کی علامات درج ذیل ہیں جیسے:

1۔ ی: کبابی، دختری، مردی، سیبی

2۔ یک: یک کتاب، یک دختر، یک مرد، یک سیب

3۔ یکی: یکی از دورمی آید (ایک دورسے آرہا ہے) یکی در را می‌ کوبد (کوئی دروارہ کھٹکھٹا رہا ہے)

اسم مصغر: جو کسی کی چھوٹا پن پر دلالت کرے جیسے، بازار چہ، کتاب چہ، باغچہ، مورچہ، دخترک، طفلک

اسم مکبر: وہ اسم جو کسی کی بڑھائی ظاہرکرے جیسے: شاھنشاہ، شاہراہ وغیرہ

اسم مفرد: وہ اسم جو صرف ایک شخص، جگہ یا چیز مراد ہو ۔

اسم جمع وہ اسم ہے جس جو کسی قسم کے گروہ یااجتماعی لوگوں، جانوروں اورچیزوں وغیرہ مراد ہے۔ جیسے لشکر، جماعت، کلاس، قوم

(جاری ہے)

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: