• Jul 23 2022 - 14:57
  • 149
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

پیش خدمت ہے ہفتہ وار ''خوبصورت ایران"''

خاتم کاری ایران کے قیمتی فنون میں سے ایک ہے

آج کے ہفتہ وار خوبصورت ایران میں ہم آپ کو دستکاری کی ایک قسم « خاتم کاری» کے بارے میں معلومات بتاتے ہیں، چونکہ ایران اورپاکستان دوست اسلامی ملک اوردونوں ملکوں کی ثقافت میں بہت حد تک مماثلت موجود ہیں لہذا « خاتم کاری» کے مختلف نمونے پاکستان کی مختلف تاریخی عمارتوں میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

بنیادی طورپر دستکاری (ہینڈی کرافٹ) کام کی ایک قسم ہے جس میںمختلف اشیاء کی تزئین و آرائش صرف ہاتھوں یا سادہ اوزاروں کے زریعے کی جاتی ہیں، دستکاری سے سامان بنانے کے روایتی طریقے مراد ہیں۔

خاتم کاری

خاتم کاری ایران کے قیمتی فنون میں سے ایک ہے اور مشکل اور پیچیدہ دستکاری کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اس کی تیاری اوربنانے کے مراحل میں صبر اوربرداشت کی زیادہ ضرورت ہے۔

خاتم کاری کے بنیادی اجزاء چو نکہ لکڑی اورگوندپر مشتمل ہے یہی وجہ ہے یہ چیزیں وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں اس لئے اس فن کی تاریخ اورابتداء کے بارے میں معلومات نہیں ہیں تاہم خاتم کاری کے اساتذہ کا خیال ہے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا معجزہ تھا ۔

یہ بات واضح ہے کہ نویں صدی سے قبل کے ایرانی شاعروں کی نظموں اورمختلف اشعار میں جہاں جہاں خاتم کا لفظ استعمال ہوا ہے اس سے مراد انگوٹھی ہے مگر گیارہویں صدی کے شاعر مفید بلخی نے ایک شعر میں خاتم کا لفظ استعمال کیا ہے جس سے مراد انہوں نے خاتم بنانے کا فن لیا ہے ۔

صد نقش بر استخوانم افکند ز داغ

  گویا کہ لب لعل تو خاتم بند است

ترجمہ: میری ہڈیوں پرداغ کے سو نشان لگادیئے ہیں، گویا تمہارے ہونٹوں کی سرخی خاتم بند کی طرح ہے۔

خاتم کاری کا جو طریقہ ہے اس میں ماضی سے اب تک زیادہ تبدیلی نہیں دیکھی جاسکتی، چونکہ خاتم کے ایک مربع سینٹی میٹر میں لکڑی، دھات یا ہڈی کے ۲۰۰ سے زیادہ چھوٹے ٹکڑے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ شاید اس کی تیاری اوربنانے کے مراحل میں فنکار کو سب سے زیادہ صبر اوربرداشت کی ضرورت ہوتی ہے اورفنکار کا صبر بنتے بنتے ختم ہوجاتا ہے اس لئے خاتم کہا گیا ہو۔

خاتم کو بنانے میںمختلف قسم کے درختوں کی لکڑی، ہڈی، اونٹ، ہاتھی کے ہاتھی دانت، سونا، چاندی، تانبا، پیتل وغیرہ، گوند کے لئے لکڑی یاسریش کا استعمال کیا جاتا ہے۔

چھوٹے چھوٹے تکون نما لکڑی یا ہڈیوں کو ایک ساتھ چپکا کر بڑا ستارہ بنایا جاتا ہے اور کام اسی طرح جاری رہتا ہے جب تک کہ خاتم کی ایک بڑی سطح نہ بن جائے۔

اس فن کے تاریخی کاموں اور مثالوں میں سب سے نمایاں شیرازمیں واقع جامع مسجد عتیق میں نصب منبر ہے جو ایک ہزار سال پرانا ہے اسی طرح شیراز میں جامع مسجد عتیق کے مرکزی برآمدے کی چھت آٹھویں صدی ہجری میں بنائی ہوئی ہے، گلستان محل کے آئینوں کے ہال کے دروازے، اصفہان میں لبنان کی مسجدمیں بنا لکڑی کا منبر جو کہ ۱۱۱۴ ہجری سے متعلق ہے۔

اس کے علاوہ، ۱۳۱۵ شیراز کے ۷۲فنکاروں نے سنگ مرمر کے محل میں ایک سات بائی سات میٹر کے کمرے ۴ سال کی مدت میں خاتم کاری کی وہ بھی موجود ہے۔

  ایران میں خاتم کاری کے سب سے اہم مراکز اصفہان، شیراز اور تہران ہیں، بلاشبہ تہران کے خاتم کاری کے فنکاروں میںشیراز اوراصفہاں کے طرز کے خاتم بنانے کی اہلیت اورصلاحیت موجود ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: