• Apr 21 2022 - 12:54
  • 134
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

پنجاب آرٹس کونسل میں خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے اسلامیک آرٹ کی نمائش

اسلامی فن توحید پر مبنی ہے۔ جو انسان کو خدا کی طرف کھیچ لیتا ہے۔ فرامرز رحمان زاد

اسلامی فن توحید پر مبنی ہے۔ جو انسان کو خدا کی طرف کھیچ لیتا ہے۔ فرامرز رحمان زاد

راولپنڈی(         ) پنجاب آرٹس کونسل میں خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے اسلامیک آرٹ پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی فرامرز رحمان زاد تھے۔ نمائش میں خواجہ محمد حسین اور محمد عظیم اقبال کے 50سے زائد فن پارے نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران فرامرز رحمان زاد کا کہنا تھا کہ اسلامی فن ایران کے پہلے فنون ساسانی فن سے متاثر تھا، اس فن میں خطاطی، فن تعمیر، شاعری، مصوری، سیرامکس، قالین بافی، مٹی کے برتن اور دستکاری شامل ہیں۔

رحمان زاد نے کہا کہ اسلامی فن توحید پر مبنی ہے۔ جو انسان کو خدا کی طرف کھیچ لیتا ہے۔ فنکار اپنے فن کے ذریعے خود خدا کی طرف ارتقااورترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ڈی جی خانہ فرہنگ نے کہا کہ آرٹ کے تمام شعبوں میں فلسطینی عوام اور دنیا کے تمام مظلوموں کی مظلومیتس کی عکاسی ہونی چاہئے تاکہ عالمی برادری کو ظالموں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہو سکے۔

ناہید منطور پاکستان کے مایہ ناز فلم ڈائریکٹر اور اسکریپٹ راثٹر کا کہنا تھا کہ خطاطی قدیم فن اور مسلمانوں کی کا قیمتی اثاثہ ہے۔اسلامی آرٹ ہماری تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہے۔ اسلامی انقلاب ایران کے بعد دیگر شعبوں کی طرح فن و ہنر اور ثقافت کے میدان میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے ہنرمندوں کے درمیان محبت و دوستی کا فروغ ہے۔ راولپنڈی آٹس کونسل اس سلسلے میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔

ڈائریکٹر آرٹ کونسل پنچان وقار احمد کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ محبت و صلح وامن کا علمبردار ہوتا ہے۔ پاکستان ایران کے عوام یک جان دو قالب کی طرح ہیں اور فن کے ذریعے امن کی خوشبو پھیلے گی۔ انہوں نے مزید کہہ کہ فن وہنر کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کو آگے بڑھ کا کام کرنے کے ضرورت ہے۔نمائش میں آرٹ سے محبت کرنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اسلامیک آرٹ نمایش ایک ہفتہ تک راولپنڈی شہر میں جاری رہے گی۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: