• Jan 6 2023 - 14:08
  • 113
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاکستان ایران کے ساتھ تعلیمی میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے

پاکستان ایران کے ساتھ تعلیمی میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے:چیئرمین ایچ ای سی

ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے راولپنڈی میں خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ سے ملاقات میں کہا: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلیمی میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

  ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ایچ‌ ایسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تجربات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے تعلیمی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلے اوردوروں کو انتہائی ضروری قراردیا۔

پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ نے سائنس اور تحقیق کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایاں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا عالم اسلام اور خطے کے ممالک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی فرامرز رحمان زاد نے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور علمی معلومات اوروفود کے تبادلوں کو تقویت دینے کے لیے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات « جمہوریہ چیک اور پاکستان کی بااثر خواتین» کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر ہوئی، جس کا اہتمام راولپنڈی نیشنل کالج آف آرٹس اور اسلام آباد میں چیک ایمبیسی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔لاہور نیشنل کالج آف آرٹس کے وائس چانسلر مرتضی جعفری کی خصوصی دعوت پر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل آقای فرامرز رحمان زادگ نے اس  ثقافتی تقریب میں شرکت کی۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: