ولادت باسعادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام مبارک ہو!
فرزند رسول ۖ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام ۲۰ ذی الحجہ سال ۱۲۸ ہجری کو مکہ اورمدینہ کے درمیان واقع ابوا نامی گاؤں میں پیدا ہوئے ۔
امام موسی کاظم (ع) کا نسب چار واسطوں سے امام علی (ع) تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد حضرت امام جعفر صادق (ع) اور مادر گرامی حمیدہ خاتون ہیں۔ غصے کو پی جانے کی بنا پر کاظم اور کثرت عبادت کی وجہ سے عبد صالح کا لقب دیا گیا۔ باب الحوائج بھی آپ کے القاب میں سے ہے۔ مدینے کے لوگ آپ کو زین المجتہدین کے لقب سے یاد کرتے تھے۔
امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت بغداد میں ۲۵رجب سن ۱۸۳ہجری کو ہوئی اور آپ عراق کے شہر کاظمیہ میں مدفون ہیں۔