• Aug 17 2022 - 15:30
  • 114
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

وزارت تعلیم اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام آئی سیسکو کے قومی کمیشن کا اسرائیلی غاصب اور

وزارت تعلیم اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام آئی سیسکو کے قومی کمیشن کا اسرائیلی غاصب اور قابض حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی شہادت کے ردعمل میںسہ لسانی اعلان
غاصب صیہونی بچہ کش حکومت نے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے بزرگ ساتھیوں کی شہادت کے دن ایک بار پھر اپنی بربریت کا اظہار کرتے ہوئے روئے زمین کے بد‌ ترین اور بدترین لوگوں کے ہاتھوں مظلوم اور معصوم فلسطینی بچوں کا خون بے دردی سے زمین پر گرا دیا۔
اس ظالم اور غیر قانونی حکومت کے ہاتھوں معصوم بچوں کی شہادت کا غم امام حسین علیہ السلام کے شیر خوار بچوں اورامام حسن علیہ السلام کے نوجوان فرزندان عبداللہ و قاسم علیہما السلام کے روز موجودہ دور میں انسانیت کے دشمنوں کے ظلم کی انتہا کو ظاہر کرتے ہیں۔
ان مجرموں کا مقصد اورہدف ایک ہے اوروہ معصوم اورنوعمر بچوں کے قتل اوران کے سر قلم کرکے آزادی اوراستکبار مخالف تحریک کا گلا گھوٹنا چاہتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں آئی سی‌ ایسی او نیشنل کمیشن اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام پر دنیا بھر کی تمام بین الاقوامی تنظیموں اورانسانی حقوق بالخصوص بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ اس طرح کے جرائم اورانسانیت سوز بربریت پر قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے اورانسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم اورمظالم کے خلاف خاموش رہنے کے بجائے ان کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنا فرض اداکرنا چاہئے۔
عرب حکومتیں، جو اپنے عوام کی مرضی کے خلاف، ابراہیمی امن کے نام پر غاصب اسرائیلی بچہ کش حکومت کے ساتھ امن کا منصوبہ بنانا چاہتی ہیںاور اس قابل مذمت حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے درپے ہیں، ان حکومتوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ انہوں نے ظلم کا مقابلہ کرنے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پیغام کو نہیں سمجھابلکہ انہوں نے اس مذموم اورنام نہاد امن منصوبے کے ذریعے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقدس نام کی بھی توہین کی ہے۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: