• Nov 13 2023 - 13:00
  • 57
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹول میں ایران کی شرکت

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی،راولپنڈی کی دعوت پر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے تین روزہ نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول میں شرکت

  فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی کی دعوت پر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے تین روزہ نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں تین مختصر ایرانی فلمیں دکھائیں ۔اس کے علاو ہ خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی اورڈیپارٹمنٹ آف میڈیا کوآپریشن اینڈ ورچوئل اسپیس کے تعاون سے یونیورسٹی کے شعبہ فلم کے طلبا کے لیے ایک آن لائن ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس تین روزہ نقش فلم فیسٹیول میں ایک دن ایرانی سنیما سے واقفیت کے لیے مختص کیا گیا تھا جس میں تین مختصر فلمیں « بعداز نیمہ شب» ، « سینمای بی‌ پول» اور « یک بہ توان بی‌ نہایت» دکھائیں اس کے علاوہ ایک آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ایرانی فلم ڈائریکٹر میڈیم ماریہ ماوتی نے آنلائن شرکت کی اورفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو فلم سازی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس آن لائن ورکشاپ میں ماریہ ماوتی نے جہاںفلم سازی اور دستاویزی فلموں کی تیاری کے بارے میں بتایا وہیں طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے جسے طالبات نے سراہا ۔

ایرانی فلم ڈائریکٹر ماریہ ماوتی نے کہا: کوئی بھی ملک جو تاریخ اور ثقافت سے مالا مال ہو، اس ملک کی فلمیں اچھی اور مقبول ہوتی ہیں۔ خوش قسمتی سے ایران تاریخ اور ثقافت کے لحاظ سے بہت پرانا اورغنی ملک ہے۔ اس لیے ایرانی فلموں کی بہت ہی مقبول ہیں اورہر سال عالمی مقابلوں کے امیدوار بھی ہیں۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے میڈیا اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی رانا نے کہا: ایرانی فلمیں معلوماتی، اسلامی، مشرقی ثقافت اور تہذیب سے ہم آہنگ ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی طالبات کو ایرانی فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ڈاکٹر علی رانا نے مزید کہا: خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کی طرف سے ہمیں معلوماتی فلمیں فراہم کی گئیں ہم فلم سازی کے شعبے میں ایرانی ماہرین سے تعاون چاہتے ہیں۔

تین روزہ « نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول» کی اختتامی تقریب اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں خانہ فرہنگ ایران اولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل آقای فرامرز رحمان زاد نے وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

اس تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر صائمہ حمید، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی پاکستان میں نمائندہ لیوی شبانہ، سمیت فلم ڈائریکٹرز اور اداکاروںمیں سے شہزاد خرم، نور الحسن، پرویز اختر، محمد علی خان، کنول کھوسٹ، احمد بسرا، فرح حسن کے علاوہ فلم سازی کے شعبے میں کام کرنے والے دیگرافراد اور طلبہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ فلمیں معاشرے کی تعمیر میں اہم کرداراداکرتی ہیںلہذا فلم سازی کے شعبے سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ ہ اسلامیاورمشرقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں جو اب تک نظر انداز ہوتی رہی ہیں ۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے نمائندہ لیوی شبانہ نے کہا: فلم تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، فلم سازوں کو ایسی فلمیں بنانے پر توجہ دینی چاہیے جو خواتین کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ پاکستان میں خواتین کی تعلیمی سطح بہت کم ہے۔

اس فیسٹول میں تین منتخب مختصر فلموں کو انعامات سے نواز گیا۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: