• Aug 31 2023 - 13:20
  • 59
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

مہدی بہادری نژاد ،ایرانی عظیم سائنسدان

ایک ایرانی سائنسدان شمسی توانائی کے شعبے میں مطالعہ کا علم بردار بن گیا

مہدی بہادری نژاد، ایرانی عظیم سائنسدان جن کو اگر آپ نہیں جانتے ہیں تو افسوس ہے

ایک ایرانی سائنسدان شمسی توانائی کے شعبے میں مطالعہ کا علم بردار بن گیا، ڈاکٹر مہدی بہادری نژاد، جنہوں نے امریکہ کی الینوائے یونیورسٹی میں حرارت اور سیال انجینئرنگ کے شعبے میں اپنی تحقیق جاری رکھی، اب وہ اکیڈمی آف سائنسز کے مستقل رکن ہیں۔

اس خود آگاہ سائنسدان جنہیں آیت اللہ طالقانی کے شاگرد اور شہید چمران کے رفیق ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، کہتے ہیں انہوں نے بہت سے علمی مسائل کو روحانی الہام بالخصوص دعائوں کے ذریعے حل کیا۔

« میں نے جب اس یونیورسٹی کا انتخاب کیا اوروہاں جانے کا فیصلہ کیا کہ ایک سال وہاں گزاردوں گا اورمیں وہاں چلاگیا، ہوا یہ کہ میں نے وہاں جاکر شمسی توانائی کے شعبے میں پڑھائی شروع کی اوراس زمانے میں کسی کی توجہ شمسی توانائی کی طرف نہیں تھی، میں نے اسی شعبے میں اپنی پڑھائی جاری رکھی پھر ایسا ہوا کہ ایک دوسال کے بعد دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہواجس کے بعد دنیا نے شمسی توانائی کی طرف توجہ دینا شروع کیا»

انہیں کئی بار ایک محقق، ماڈل استاد اورملک کے مثبت چہرے کے طورپر منتخب کیا گیااوریونیورسٹی کے اعلیٰ اعزاز سے بھی نواز اگیا، اس گرانقدر استاد نے خصوصی طورپر روٹی پکانے کی مشین ایجاد کی۔

ڈاکٹر بہادر ی نژاد کی علمی خدمات میں سو سے زائد فارسی اور انگریزی مقالے اور کتابیں شامل ہیں ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عرفان کے موضوع پر ان کے چھ آثارموجود ہیں اسی طرح انہیں ایک سکالر کی حیثیت سے ملک کے علمی معاشرے میں اخلاقی تحقیق کے حامیوں میں ایک اہم ستون کے طورپر جانا اورپہچانا جاتا ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: