• Nov 18 2022 - 11:44
  • 111
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

فارسی تعلیم کے حصول کیلئے سکالرشپ کااعلان

سعدی فائونڈیشن کے شعبہ تعلیم و تحقیق نے وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی، اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارسی زبان کی تعلیم کے حصول کے خواہشمند غیر فارسی زبان افراد کوماسٹرڈگری کیلئے اے کلاس سکالرشپ کا اعلان کیاہے ۔جس کے مطابق مندرجہ ذیل شرائط پر اترنے والے امیدواروں سے ۱۱دسمبر۲۰۲۲تک سکالرشپ کیلئے اپنے نام رجسٹریشن کرانے اور ضروری کاغذات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
1۔کسی معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے فارسی زبان و ادب، لسانیات، غیر ملکی زبان کی تعلیم، بین الاقوامی تعلقات، مشرق شناسی اور ایران شناسی کے علوم میں سے کسی ایک شعبے میں بیچلر کی ڈگری کا حامل ہو۔ (خاص حالات میں، دوسرے شعبوں سے داخلے پر بھی غور کیا جاتا ہے۔)
2۔کم ازکم عمر کی بالائی حد ۳۰سال ہو (خاص شرائط میں اضافہ ممکن ہے)
  ۳۔فارسی زبان کی مہارت کی ٹیسٹ (آمفا۔ آزمون مہارت زبان فارسی۔) میں کم از کم ۷ یا ۹ کا سکور حاصل کرے۔ (خاص شرائط کی صورت میںمخصوص فیصلہ کیاجاسکتاہے)
4۔فائنل داخلہ انٹرویو میں کامیابی
نوٹ: یونیورسٹی کی منظوری سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے معیار پر مبنی ہے۔
  سکالرشپ رجسٹریشن کیلئے اس لنک پر کلک کریں:     https://core.saadifoundation.ir/scholarship/
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 11دسمبر2022
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: