• Jun 14 2024 - 12:36
  • 19
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

عیدغدیر:تہران میں دس کلومیٹر طویل، منفرداوربے نظیر دسترخوان سجانے کی تیاریاں

عیدغدیر کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر سے میدان آزادی تک ۱۰ کلومیٹر طویل دسترخوان بچھانے اورسجانے کی تیاریاں کی جارہی ہیںاورحسب سابق اس سال بھی اس منفرد اوراپنی مثال آپ تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

عوامی مرکز برائے غدیر کے سربراہ ساسان زارع اس منفرد ااورانوکھا دستر خوان کی سجاوٹ کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سال اس دس کلومیٹر طویل غدیر دسترخوان بچھانے کے کام میں دوہزار سے زائد موکب اورپچاس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ۔انہوں نے گزشتہ سال کی تیاریوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس جشن کو کامیاب کرانے کیلئے ۴۳۴۰۰۰افراد نے نقد رقم عطیہ کی اسی طرح لاکھوں لوگوں اوربچوں کی طرف سے محروم علاقوں کے بچوں کے لئے ایک لاکھ کھلونوں کا عطیہ بھی تھا ۔ساسان زارع نے مزید کہا کہ ہمارے اس عمل سے متاثر ہوکر ایران کے دیگر ۱۲۰شہروں میں ایک کلومیٹر طویل دسترخوان سجانا شروع کردیا ہے اس سال تہران کے طرز پر دس کلومیٹر طویل دسترخوان بچھانے کا تجربہ دیگر شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس منفرد عمل سے متاثر ہوکر کئی ممالک کے عوامی اداروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اوراس عظیم الشان جشن کو بین الاقوامی سطح پر منانے کے لئے پانچ ممالک کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مقام و منزلت کے شایان شان اورمکمل سماجی ہم آہنگی اوراتحاد کا حامل ایک پرشکوہ جشن غدیر منعقد ہوسکے کیونکہ اس سال اس جشن میں گزشتہ سال کی نسبت  ۲۵ سے ۳۰ فیصدلوگوں کا اضافہ متوقع ہے انہوں نے مزیدکہا کہ اس جشن کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس دسترخوان کو منفرد اوربے نظیر بنانے کے لئے  دس لاکھ گھریلو کھانے رکھے جاتے ہیں، پچھلے سال لوگوں نے گھروں پر کھانا تیار کرکے ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے جمع کرکے موکبوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ پچھلے سال، ہمیں اس مد میں سات لاکھ تیار شدہ کھانے ملے تھے ۔اس سال کا اندازہ ایک سے ڈیڑھ ملین تک کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جشن میں ہماری توجہ بچوں پر ہے یہی وجہ ہے کہ کھلونا مہم کے ذریعے ہم غزہ کے بچوں اور ملک کے محروم علاقوں کے بچوں کے لیے کھلونے جمع کر رہے ہیں، تاکہ غزہ کو بھی اس جشن میں یاد کیا جا سکے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: