• Jul 27 2022 - 15:24
  • 117
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

شنگھائی رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 34 جامعات شامل

رواں سال شنگھائی رینکنگ سسٹم نے مسلسل چھٹے سال تعلیمی مضامین کی عالمی درجہ بندی (GRAS)شائع کی ہے اور ایران کی 34 یونیورسٹیاں اس درجہ بندی میں شامل ہیں۔

رواں سال شنگھائی رینکنگ سسٹم نے مسلسل چھٹے سال تعلیمی مضامین کی عالمی درجہ بندی (GRAS) شائع کی ہے اور ایران کی ۳۴ یونیورسٹیاں اس درجہ بندی میں شامل ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے نگرانی کرنے والے ادارے (ISC) کے مطابق ISC ریٹنگ گروپ کے ڈائریکٹر نے کہا: شنگھائی ریٹنگ سسٹم سب سے زیادہ قابل اعتماد عالمی درجہ بندیوں میں سے ایک ہے، جس کے نتائج چین کی شنگھائی جیاوٹونگ یونیورسٹی جاری کرتی ہے۔ یہ درجہ بندی چین میں پہلی بار شنگھائی یونیورسٹی نے جون ۲۰۰۳ میںجاری کی تھی۔
2022 میں یہ درجہ بندی پانچ تعلیمی میدان کے ۵۴ شعبوں میں کی گئی ہے جن میں انجینئرنگ کے۲ فیلڈز، نیچرل سائنسزکے ۸ فیلڈز، بائیولوجیکل سائنسز کے۴ فیلڈز، میڈیکل سائنسز کے ۶ فیلڈزاور سوشل سائنسز کے۱۴ فیلڈزشامل ہیں۔
اس درجہ بندی کی حتمی فہرست میں ۹۶ ممالک کی ۵.۰۰۰ سروے شدہ یونیورسٹیوں میں سے ۱.۸۰۰ سے زائد یونیورسٹیوں کے نام شامل تھے۔
آئی ایس سی رینکنگ گروپ کے ڈائریکٹر کاکہنا تھا کہ ایران کی ۳۴ یونیورسٹیاں اس رینکنگ میں شامل ہیں اور ارومیہ یونیورسٹی، خوارزمی یونیورسٹی اور محقق اردبیلی یونیورسٹی جو گزشتہ سال اس درجہ بندی میں شامل نہیں تھیں اس سال درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہیں۔
شنگھائی رینکنگ میں شامل اسلامی جمہوریہ ایران کی جامعات کے نام
۱۔جامعہ ارومیہ۔۲۔ بین الاقوامی امام خمینی (رح) ۔ ۳۔جامعہ تبریز۔۴۔جامعہ تربیت مدارس۵۔جامعہ تہران۔۶۔جامعہ خوارزمی۔۷۔جامعہ سمنان۔۸۔جامعہ شہید باہنر کرمان۔۹۔جامعہ شیراز۔۱۰۔جامعہ اصفہان صنعتی۔ ۱۱۔جامعہ امیر کبیر صنعتی۔۱۲۔جامعہ خواجہ ناصرالدین طوسی صنعتی۔۱۳۔ جامعہ شاہرود صنعتی۔۱۴۔جامعہ شریف صنعتی۔۱۵۔جامعہ شیراز صنعتی۔۱۶۔جامعہ گیلان ۔۱۷۔جامعہ صنعتی نوشیروانی بابل۔۱۸۔جامعہ ایران سائنس و صنعت یونیورسٹی۔۱۹۔ اصفہان میڈیکل یونیورسٹی۔۲۰۔ایران میڈیکل یونیورسٹی۔۲۱۔ بقیة اللہ (ع) میڈیکل یونیورٹی۔۲۲۔تبریز میڈیکل یونیورسٹی۔۲۳۔تہران میڈیکل یونیورسٹی۔۲۴۔ جندی شا پور میڈیکل یونیورسٹی اہواز۔۲۵۔ شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی۔۲۶۔شیراز میڈیکل یونیورسٹی۔۲۷۔کرمان میڈیکل یونیورسٹی۔۲۸۔کرمانشاہ میڈیکل یونیورسٹی۔۲۹۔مازندران میڈیکل سائنسز۔۳۰۔ مشہد میڈیکل سائنسز۔۳۱۔جامعہ فردوسی مشہد۔۳۲۔جامعہ کاشان۔۳۳۔جامعہ کردستان۔۳۴۔جامعہ محقق اردبیلی۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: