• Aug 10 2022 - 14:38
  • 125
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

جرمنی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

جرمنی میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے

نواسہ رسول ۖ حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام، ان کے فرزندان اوراصحاب باوفا کی شہادت کے دن انسانی شکل میں موجود چندشیطان صفت لوگوں نے ہیمبرگ میں موجود قابل فخر اسلامی مرکز « امام علی علیہ السلام» کے سامنے جرمن پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کو نذر آتش کرکے بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے تاہم پولیس کی طرف سے خاموشی سنگین بے حسی اورتنازعات کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔قرآن پاک کی بے حرمتی درحقیقت مسلما نوں اورآسمانی مقدس کتابوں کے ماننے والوں کی بے حرمتی ہے اوریہ مکروہ اقدام جہالت، نفرت، تنازعات اورسماجی تشدد کوہوادینے کی مذموم کوشش ہے ۔
اس طرح کے گھنائونے اقدامات فتنہ اور نفرت پھیلانے کی واضح مثال ہے اس طرح کے فتنہ انگیز اقدامات کے منفی اورخطرناک نتائج ہوسکتے ہیں ۔
اسلام بقائے باہمی کاقائل اورہرمذہب کا احترام کرتا ہے آئندہ ایسے مکروہ اقدامات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا اورانہیں عبرت ناک سزا دینا انسانی حقوق، آزادی اورجمہوریت کی دعویدارجرمن حکومت کی زمہ داری ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: