• Aug 22 2024 - 13:37
  • 49
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ثقافتی قونصلر اورڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کا دربارعالیہ موہڑہ شریف کا دورہ

اسلام آباد میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر آقای مجید مشکی اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری نے دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر مجتبی گل بادشاہ کی دعوت پر دربارعالیہ موہڑہ کا دورہ کیا اوردربارعالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر مجتبی گل بادشاہ سے باہمی دلچسپی کے امورپر سیر حاصل گفتگوکی۔ اس موقع پر پیر مجتبی گل بادشاہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
انہوں نے معززمہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دربارہ موہڑہ شریف کی دو سو سالہ پرانی تاریخ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے پاک ایران تعلقات کو مثالی قراردیا اور اسے مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔
آقائے مجید مشکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صوبہ خراسان میں سلسلہ نقشبندیہ کے پیروکاروں کی کافی تعداد موجود ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اور اہل تشیع کے اکثر اصول و مبانی مشترک ہیں اور جن بزرگان دین کو مانتے ہیں وہ مشترک ہیںیہی وجہ ہے کہ جہاں بھی ہیں سلسلہ نقشبندیہ کے پیروکار اور اہل تشیع شیر و شکر ہوکر رہتے ہیں۔
اس موقع پر آقائے مجید مشکی اور ڈاکٹر طاہری نے دربارہ عالیہ موہڑہ شریف کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
مدرسہ کے دورے کے دوران زیر تعلیم طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے آقائے مشکی نے کہا کہ آپ  اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور تعلیم کے حصول کے لئے دن رات محنت کریں کیونکہ ملک وقوم کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے اللہ تعالی نے آپ لوگوں کو دینی تعلیم کے حصول کا موقع عطا فرمایا ہے اس موقع کو غنیمت جانیں انہوںنے اس پرفتن دورمیں مدارس کے قیام اور بچوں کے لئے دینی تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنے پر پیر مجتبی گل بادشاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: