• Aug 10 2023 - 11:02
  • 114
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

ایران کے مہذب امیج کے ذریعے ہی پابندیوں کا مقابلہ ممکن ہے،ایمانی پور

 

اسلامی ثقافت و مواصلات کی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق حجة الاسلام والمسلمین ایمانی پورنے ۱۸مرداد کی صبح کو صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اورصحافیوں کے قومی دن کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا: آج ہمارے میڈیا کے کاندھوں پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہے اگر ہم اسے دولفظوں میں خلاصہ کرنا چاہیں تو وہ ہے ( جہاد تبیین)

حجة الاسلام والمسلمین ایمانی پورنے عالمی سطح پر آنے والی تبدیلیوںکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے اورعالمی نظام کا بہتر اداک ہونا چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ مزاحمتی تحریک ایک مضبوط شکل اختیار کرچکی ہے اوریہ مزاحمتی تحریک کی مضبوطی کی وجہ سے اس پر حملہ کیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا میڈیا کواس طرح کے جارحانہ حملوں سے مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تیار رہنا چاہیے۔

حجة الاسلام والمسلمین ایمانی پور نے دشمن کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمن دو نکات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پہلا یہ کہ انقلاب کے مستقبل اور مزاحمتی تحریک کے بارے میں مایوسی پیدا کرنا۔ دوسرا یہ کہ نوجوانوں کے ایمان پر حملہ کرنا اور معاشرے سے ایمان کے خاتمے کیلئے کردارادا کرنا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان شعبوں میں ہونے والی کارروائیوں سے بروقت مقابلہ کیلئے تیار اور ہمیں دوسرے لوگوں سے پہلے ان شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے میڈیا کو پروفیشنل ہونے کے ساتھ واضح مشن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا واضح مشن کا مطلب یہ ہے کہ میڈیا کو صرف بیانات اورخبریں نشر کرنے کا زریعہ نہیں بننا چاہیے بلکہ میڈیا کو معاشرے کو آگاہی فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی انجام دینا چاہیے۔

حجة الاسلام والمسلمین ایمانی پورنے دشمنوں اورحملہ آوروں کی شناخت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا جو شکوک و شبہات مسلسل داخل کئے جارہے ہیں ان کا بروقت جواب دیں۔

انہوں نے اس سوال کا، کہ کون اس وقت اسلاموفوبیا کو ہوا دے رہا ہے، جواب دیتے ہوئے کہا یقینی طورپر صہیونی حکومت کو سب سے زیادہ اس کی ضرورت ہے اوراس (قرآن کی) مسلسل بے حرمتی کے پردے کے پیچھے ایک شخص نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ۔

ثقافتی سفارت کاری کے سربراہ نے جو شکوک و شبہات پھیلائے جارہے ہیں کا ذکر کرتے ہوئے کہا آپ محرم اورصفر کے مہینوں کے بارے میں بھی وہی شکوک و شبہات دیکھ سکتے ہیں کیونکہ محرم اورصفر کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں احترام ہے ۔

حجة الاسلام ایمانی پورنے مزید کہا کہ حالیہ دنوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے حوالے سے ہم نے مختلف مذاہب کے سربراہوں کو خط لکھا ہے اوراس میں ہم نے مذاہب کے حقوق مرتب کرنے کی درخواست کی ہے ۔

اسلامی ثقافت اور مواصلاتی تنظیم کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی درست تصویرکو بیرون ملک پیش کرنے کو تنظیم کی اصل ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کا عقیدہ ہے کہ پابندیاں تحریف پر مبنی ہیںاوریہ پابندیاں درحقیقت ایک قسم کی تحریف ہے جس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اورحقائق کو برعکس دکھاناہے، چاہے وہ حقائق ہمارے ملک کے ہیں یا ہمارے ملک سے وابستہ ہیں، اورہمارے پاس ان تحاریف سے مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے مہذب امیج کو پیش کرنے کے علاوہ اورکوئی راستہ نہیں ہے ۔

 

 

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: