• May 30 2022 - 16:10
  • 139
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا ہولی اسپائیڈر فلم کی ریلیز کی مذمت

ولی اسپائیڈر کی مذہب مخالف اور توہین آمیز فلم کی ریلیز پر دنیا کے مختلف حصوں میں موجوداہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے چاہنے والوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس توہین آمیز کام میں جان بوجھ کربلیک میل اور ہمارے پیارے ملک کو پسماندہ دکھانے کی سازش ہرلحاظ سے خودکفیل اورغنی اسلامی اورایرانی ثقافت پرمبنی معاشرے کے حقائق کے برخلاف ہے۔ اس دوران، شیعوں کے آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کے مقام کی توہین، جن کا مزار دنیا کے کروڑوں انسانوں، بشمول شیعہ، سنی حتیٰ کہ غیر اسلامی مذاہب کے ماننے والوں کیلئے امن کا گہوارہ اورجائے پناہ ہے، ایک ناقابل معافی گناہ ہے. اس توہین آمیز کام کے تخلیق کاروں اور اداکاروں اور ظاہری اور ڈھکی چھپی لابیوں جنہوں نے خاص طورپر مغرب میں اس فلم فیسٹول کو فروغ دینے اوراسلام کو بدنام کرنے کیلئے مبالغہ آرائی اور پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں، انہیں اس حقیقت سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے لامتناہی محبت ایرانی اوردنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے خون میں شامل ہے اورکروڑوں لوگوں کی گہری ثقافت اور عقائد کا حصہ ہے۔ ایسے حالات میں اسلامی اور ایرانی ثقافت کے خلاف مغرب کا تہذیب دشمن پروپیگنڈا اپنے تمام ترسامان رسوائی کے ساتھ تباہی اور شکست سے دوچار ہے۔ آخر میں ہولی اسپائیڈرنامی توہین آمیز فلم کی ریلیز اس کے حامیوں اور تخلیق کاروں کا عاشقان اہل بیت علیہم السلام اور اصل اسلامی ثقافت کے وارثوں کے خلاف پہلا اور آخری توہین آمیز کوشش نہیں ہے ۔دشمنوں کے ایسے منفی اقدامات ہماری جدو جہدکو تیز‌ تر کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ یقینا اس اہم موڑ پر، ہماری مذہبی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کو مزید تقویت پہنچانے کیلئے اورانسانیت، خلاقیات اور ثقافت مخالف دشمنوں ہمیں شعوری اورفکری طورپر بیدار رہنے اورہروقت ایسے گھنائونے اقدامات سے مقابلے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یقینا اہل بیت علیہم السلام کے لاتعداد عاشقان اس ثقافتی یلغار سے مقابلہ کیلئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن، ملک کی ثقافتی سفارت کاری کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر، فلم فیسٹیول میں دکھائے جانے والی مذہب مخالف اور ثقافت مخالف فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے، شعوری، ہوشیاری اور فیصلہ کن طریقے سے ایسی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں اپنے کردارادا کرنے کیلئے تیارہے اوراپنی ذمہ داریوں سے ذرہ برابر بھی انحراف نہیں کرے گا ان شاء اللہ ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: