• May 26 2023 - 11:46
  • 227
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

استاد صفار مقدم کے انتقال کے موقع پرحداد عادل کا تعزیتی پیغام

سعدی فانڈیشن کے سربراہ نے غیرفارسی بولنے والوں کو فارسی زبان و ادب کی تعلیم دینے والے عظیم استاد پروفیسرڈاکٹر احمدصفارمقدم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعدی فانڈیشن کے تعلقات عامہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق غلام علی حداد عادل کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

نہایت افسوس کے ساتھ مجھے محترم پروفیسر ڈاکٹر احمد صفار مقدم کے انتقال کی خبر ملی اور مجھے ایران کے اس ماہر لسانیات اور ثقافت و ادب جن کی ناقابل فراموش خدمات ہیں سے محروم ہونے پر دکھ ہوا۔

ڈاکٹر صفار مقدم سعدی فانڈیشن کی تعلیمی کونسل کے رکن اور غیر ملکیوں کو فارسی سکھانے کی کتابوں کے مصنفین اور اس راہ کے سرخیلوں میں میں سے ایک تھے۔

سعدی فانڈیشن مرحوم پروفیسرڈاکٹر احمد صفارمقدم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام، ان کے شاگرداور دوستوں سے تعزیت کرتی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے ۔

 

غلام علی حداد عادل

سربراہ سعدی فانڈیشن

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: