• Jul 26 2023 - 14:12
  • 148
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

.''ایک دن فارسی کے ساتھ''.

ہمارے قارئین اورفارسی زیان کے طلبہ کے اسرار پر فارسی گرائمرکو دوبارہ ایک نئے انداز سے شروع کیا جارہا ہے، تمام قارئین اورفارسی زبان و ادب کے طلبہ سے درخواست ہے کہ اپنی قیمتی آرا ء سے ضرور آگاہ کیجئے

فارسی گرائمر کا پہلا حصہ 

گرامر کی تعریف: فارسی گرائمر وہ علم ہے جو ہمیں صحیح لکھنے اور بولنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہر زبان کو الفاظ اور کلموں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر کلمہ متعدد حروف پر مشتمل ہوتا ہے۔

فارسی زبان کے ۳۳حروف ہیں جن میں سے آٹھ حروف: ث، ح، ص، ض، ط، ظ، ع، ، ق عربی کے مخصوص حروف ہیں اور۴حروف پ، گ، ھ، ج فارسی زبان کے مخصوص حروف ہیں باقی کے حروف دونوں زبانوں میں مشترک ہیں۔

  فارسی کے کلمات میں ھمزہ کی جگہ پر « ی» لکھتے ہیں جیسے  ، آئین ۔پائیز۔پائین وغیرہ غلط ہے درست لکھائی اس طرح ہونی چاہئے، جیسے آیین ۔پاییز۔اسی طرح بعض کلموں میں ھمزہ کا استعمال جیسے خانۂ من، لانۂ گنجشک، آشیانہ « کلاغ  وغیرہ میں درست نہیں ہے بلکہ ھمزہ کی جگہ پر» « ی» 'آتی ہے اورجیسے خانہ ی من، لانہ ی کنجشک وغیرہ ۔

لفظ میں تخفیف: بعض اوقات فقرے میں چاشنی بڑھانے یا ضرورت کے تحت کسی لفظ کے کچھ حروف حذف کردیئے جاتے ہیں جنہیں تخفیف یا مخفف کہتے ہیں: راہ-چاہ-اکنون -ماہ-خورشید کو مخفف کرکے اس طرح لکھتے ہیں جیسے: رہ-چہ- اکنون- مہ-خور- لکھا جاتا ہے۔

جملہ:

جمعہ کی تعریف: چند کلمات کا مجموعہ جو ایک مفہوم کا حامل ہے یا ایک مفہوم پہنچاتا ہے یامفہوم کو بیان /اظہار کرتا ہے جملہ کہا جاتا ہے چونکہ ایک جملہ کئی کلمات پر مشتمل ہوسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ پہلے جملے کی اقسام کی طرف توجہ دی جائے اوربحث کی جائے ۔

جملے میں استعمال ہونے والے کلمات کی اقسام:

1۔اسم:   اسم وہ کلمہ ہے جس سے کسی جگہ، کسی چیز، کسی شخص کے نام کو بتلائے یعنی جس سے کسی آدمی، کسی جگہ، کسی چیز کا نام ظاہر ہو۔جیسے آدمی، باپ، سعدی، درخت، کتاب، علم، بھیڑ، گھوڑا، ٹیبل اورکلاس وغیرہ۔

٭اسم کی اقسام

اسم عام: (نکرہ) اسم نکرہ اس اسم کو کہتے ہیں جو کسی عام شخص، عام جگہ، عام چیز کے نام کو ظاہر کرے۔ اسم نکرہ کو اسم عام بھی کہا جاتا ہے۔جیسے باغ، بلبل، سگ وغیرہ

اسم خاص (معرفہ) اسم معرفہ: اسم معرفہ اس اسم کو کہتے ہیں جو کسی خاص شخص، خاص جگہ یا خاص چیز وغیرہ کے نام کو بتائے۔مثال: گلستان سعدی، تہران، علی، خراسان، حاج قاسم سلیمانی وغیرہ

اسم زات: وہ اسم جو بذات خود موجود یا قائم ہو جیسے: باغ، بلبل، سگ

اسم معنی: وہ اسم جس کا وجود کسی دوسرے وجود پر منحصر ہو اسے اسم معنی کہاجاتا ہے جیسے: عقل، ھوش، سفیدی، بخشش وغیرہ ۔

(جاری ہے )

 

 

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: