• Jun 3 2025 - 14:46
  • 21
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

امام خمینی (رح) کی 36 ویں برسی پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران - کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد

 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا کہ عالمی استکبار کے عزائم کے خلاف امام خمینی کی کاوشیں اس وقت دنیا کے ہر کونے تک پہنچ چکی ہے۔ لوگ عالمی سامراج کے خلاف آوازیں بلند کر رہے ہیں۔ امام خمینی کے کلام اور افکار اس ظلم و ستم سے بھرے دنیا میں مسیحا اور نجات دہندہ کے طور پر ابھر آیا ہے۔ امریکہ دہشتگردی کے نام پر پوری دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔ اسرائیلی مظالم،بربریت اور وحشی گری کی حمایت میں امریکہ سے نفرت بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ امام خمینی کی سوچ کی پیروی کرتے ہوئے عالمی طاغوتی سازشوں کے مقابلے میں تمام اسلامی ممالک کو امت واحدہ کی شکل اختیار کرنی چاہیے۔
تقریب سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ سید ابوالحسن میری سمیت علامہ محمد جمعہ اسدی، نذر محمد بلوچ، علامہ مقصود علی ڈومکی، عمر خان اچکزئی، افنان کاکڑ، مختیار احمد اور میران بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے امام خمینی کی نظریہ اقتدار جہاں حکومت عوام کے اختیار میں ہوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
کویته پاکستان

کویته پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: