جشن ولادت مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام
مولود کعبہ کے جشن ولادت کے موقع پر کردارِ حیدریؑ اور موجودہ دور کے تقاضے کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں کاروانِ حوا ادبی فورم، خانہ فرہنگ ایران پشاور اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیر اہتمام مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن ولادت کے موقع پر " کردارِ حیدریؑ اور موجودہ دور کے تقاضے" کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں کاروانِ حوا ادبی فورم، خانہ فرہنگ ایران پشاور اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیر اہتمام مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن ولادت کے موقع پر " کردارِ حیدریؑ اور موجودہ دور کے تقاضے" کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی نظامت محترم پروفیسر ملک ارشد حسین نے کی۔ مہمان اعزاز ہدف کالج بوائز برانچ کے پرنسپل سکندر خان تھے ۔ وومن چیمبر آف کامرس پشاور کی صدر محترمہ رابعہ بصری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران پشاور محترم علی بنفشہ خواہ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور محترم ڈاکٹر حسین چاقمی بھی موجود تھیں۔ پروگرام کا آغاز محترم قاری شاہد اعظم الاظہری کے توسط سے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ ڈاکٹر نادیہ رضا علی نے بشریٰ فرخ کی لکھی ہوئی نعت پڑھی ۔ کاروانِ حوا ادبی فورم کی چئیر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ ، منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا کی نگران ناظمہ محترمہ روبینہ معین، محترمہ ڈاکٹر سیما شفیع اور محترم محمد بلال اعوان نے مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تابندہ فرخ اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی صدر زرتاج بخاری نے بحضور مولا علی علیہ السلام منقبت کے نذرانے پیش کیئے ۔ محترمہ ثمینہ قادر اور محترم غندل خان کے ساتھ ساتھ دیگر خواتین و حضرات نے شعر کی صورت مولا علیؑ کے مناقب بیان کئے ۔ صوابی سے آئی بچیوں نے خصوصی منقبت پیش کی ۔
مولا علیؑ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاورڈاکٹرحسین چاقمی اور کاروانِ حوا ادبی فورم کی چیئر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا ۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر محترمہ فاطمہ افضال کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔ تمام پڑھنے والوں کو منہاج القرآن کی طرف سے کتابوں کے تحائف دئیے گئے اور کاروانِ حوّا کی جانب سے تسبیح اور عطر کا تحفہ پیش کیا گیا ۔
پروگرام کے آخر میں محترمہ روبینہ معین نے دعا کروائی ۔ اس پرنور محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصاً خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.