• May 23 2025 - 07:46
  • 6
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خلیج فارس کا نام مسخ کرنے کی کوشش، ایران کا گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

دنیا کے نقشے سے خلیج فارس کا نام مسخ کرنے کی کوشش پر ایران نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے خلیج فارس کے تاریخی نام کو مسخ کرنے کی کوشش پر معروف امریکی کمپنی گوگل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

ایرانی مرکز برائے سائبر اسپیس کے نائب سربراہ محمد صادق فَرَہانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کی جانب سے خلیج فارس کے تاریخی نام میں تحریف، ایران کی ثقافتی شناخت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ادارہ ایران کی تہذیبی و تاریخی شناخت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

فَرَہانی کے مطابق اس سلسلے میں تین مراحل میں اقدامات کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں بین الاقوامی تنظیموں میں باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں عالمی عدالتوں اور ثالثی ٹربیونلز میں مقدمات کی پیروی کی جائے گی۔ اس کے بعد یرانی وزارت خارجہ اور عدلیہ کے تعاون سے ملک کی اندرونی عدالتوں میں شکایت درج کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اس سلسلے میں قانونی ماہرین اور محققین کی مدد سے ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا تاکہ گوگل کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: