سِزدہ بدر یا روز فطرت
سِزدہ بدر یا روز فطرت

سِزدہ بدر یا روز فطرت ایران میں ہر سال تقویم شمسی کے مطابق ۱۳ فروردین کو بطور ایک تہوار منایا جاتا ہے. اس تہوار کی کچھ خاص رسومات ہیں اور ان میں سے سب سے پہلی اور اہم رسم کے مطابق خاندانوں کے لیے پکنک کے لیے کسی پارک یا دیہی علاقوں میں جانا اور دن باہر فطرت میں گزارنے کا رواج ہے۔ ''سزدہ کا مطلب ہے تیرہ، اور ''بدر" کا مطلب ہے چھٹکارا پانا، یعنی ''تیرہ سے چھٹکارا پانا''۔ عموماً اس تہوار کو منانے سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خوشی، تفریح اور ہنسی دماغ کو تمام برے خیالات سے پاک کرتی ہے. سِزدہ بدر ایران میں نوروز کی تقریبات اور تعطیلات کا آخری روز جانا جاتا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.