• Sep 7 2025 - 10:18
  • 14
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

عظیم الشان پندرہ سوواں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت المسلمین بفرمان خمینی رح سندھ میوزیم حیدرآباد

1500 ویں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت المسلمین بفرمان خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی مناسبت سے ممتاز مرزا آڈیٹوریم ہال، سندھ میوزیم میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا مورخہ 7 ستمبر 2025 حیدرآباد

اس پروگرام میلاد و کانفرنس کی میزبانی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل رضا پارسا، ڈائریکٹر جنرل آف پبلک لائبریریز سندھ غلام سرور چنڑ، اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل حیدرآباد کی صدر محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ کی نگرانی میں ہوئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا، جو کوئٹہ سے آئے قاری عبدالباسط نے کی۔ پروگرام میں سنی اور شیعہ علماء کرام، اور سیاسی و سماجی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ جن میں ریجنل ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر حیدرآباد محترمہ گل نساء ٹالپر، سابق امیر جماعت اسلامی رہنما قمر مشتاق احمد صاحب، پروفیسر اخلاق احمد اخلاق، اور قدم گاہ مولا علی مسجد کے پیش امام مولانا حیدر عباس زیدی نے خطاب کیا۔

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر رضا پارسا نے اپنی گفتگو کا آغاز اردو زبان میں کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا مقصد انصاف اور عدل تھا۔ یہ موقع میلاد اور اتحاد کا موقع ہے۔ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر آج رسول خدا ہوتے تو وہ تمام مسلمان ممالک کو ایک ہو کر رہنے کا درس دیتے اور کہتے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دو اور وہ خود بھی اس احتجاج میں اپنی آواز بلند کرتے۔ انہوں نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں پاکستان میں سب سے زیادہ فلسطین کی حمایت میں آواز بلند ہوئی ہے۔

پروگرام میں اردو لٹریری ایسوسی ایشن کی طرف سے شعراء کرام نے نعتوں اور اشعار سے عقیدت کا اظہار کیا۔ نعت خوانوں نے نعت خوانی کی اور ایک طالبہ نے فارسی زبان میں رسول پاک کے لیے شعر پڑھ کر محبت کا اظہار کیا۔

ساتھ میں سندھ میوزیم کے نمائشی ہال میں ایرانی آرٹسٹوں کی بنائی ہوئی رسول پاک کے نام اور روضہ مبارک کی پینٹنگز، اور خانہ فرہنگ کے خطاطی اور نقاشی کے طلباء کی ہاتھ سے بنی ہوئی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئیں۔

آخر میں تمام نعت خوانوں اور شعراء کرام کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسٹیج پر موجود معزز مہمانوں کو ڈائریکٹر رضا پارسا، ڈائریکٹر غلام سرور اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن کی صدر کنیز فاطمہ کی طرف سے "اسوہ رسول اللہ" کی کتاب، اور مترجم منور بٹ کی طرف سے "حضرت ابوطالب" کی کتاب بطور تحفہ دی گئی۔

حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: