خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد میں شبِ یلدا کی پُروقار تقریب
|
22 دسمبر 2025 خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد میں شبِ یلدا کی پُروقار تقریب خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد میں "شبِ یلدا" کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سال کی طویل ترین رات کو ثقافتی رنگوں کے ساتھ منایا گیا۔ جناب سجاد نظامانی نے "شبِ یلدا" کی قدیم تاریخ اور اس کے پس منظر پر عمیق گفتگو کی۔ ممتاز شاعر و ادیب پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف سموں نے فارسی روایات اور دلنشین اشعار کے ذریعے ایرانی ثقافت کا حسن بیان کیا۔ ایران سے تشریف لائے ہوئے پروفیسر مصطفیٰ سیاسر نے سیستان و بلوچستان کی تاریخ اور وہاں کی مخصوص روایات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ آقای رضا پارسا نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور خوبصورت پیغام دیا کہ: "یلدا کی رات ہمیں سکھاتی ہے کہ طویل ترین اندھیری رات کے بعد سورج کی روشنی کا نکلنا یقینی ہے۔ محفل میں جناب ناصر قاضی نے سندھی اور فارسی موسیقی کے ذریعے سماں باندھ دیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر آقای رضا پارسا کی جانب سے مقررین کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس پررونق محفل میں شہر کی معزز سماجی، ادبی شخصیات اور دانشوروں نے بھرپور شرکت کی۔ |
اپنا تبصرہ لکھیں.